پاکستان

سابق صدرآصف علی زرداری نے کہاہےکہ انتخابی اصلاحات کے بعد ہی انتخابات ممکن ہیں

حیدرآباد(گردوپیش آن لائن نیوز ڈیسک پاکستان کے سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ان کا گزشتہ رات سابق وزیرِ اعظم نواز شریف سے رابطہ ہوا ہے، ان کو سمجھایا ہے اور ان کی مشاورت سے یہ بات کر رہا ہوں کہ جیسے ہی انتخابی اصلاحات ہوں الیکشن کروا دیں گے۔

کراچی میں ایک پریس کانفرنس میں سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ‘ہم کب کہ رہے ہیں کہ الیکشن سے بھاگتے ہیں لیکن ہم نے انتخابی اصلاحات کرنی ہیں، جس کی بدولت معاشی صورتحال اس نہج پر پہنچی ہے۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘یہ کیا کر لے گا الیکشن جلدی کروا کے، چار سال اس نے کیا کیا۔ اور میں نے رات ہی میاں صاحب سے بات کی، ان سے مشاورت کی اور انھیں سمجھایا بھی اور ان کی مشاورت کے بعد میں آپ سے بات کر رہا ہوں۔

‘جیسے ہی ہماری انتخابی اصلاحات مکمل ہوتی ہیں اور جو ہمارے آسان اہداف ہیں وہ پورے ہوتے ہیں تو ہم الیکشن کال کر دیں گے۔’

خیال رہے کہ الیکشن کب ہوں گے اس بارے میں تاحال ابہام موجود ہے اور پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار اور موجود وزیرِ دفاع خواجہ آصف جلد الیکشن کے امکان کے بارے میں بات کر چکے ہیں۔

اس وقت پاکستان کے وزیرِ اعظم شہباز شریف لندن میں نواز شریف سے ملاقات کرنے گئے ہیں اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہاں بھی الیکشن کی ممکنہ تاریخ زیرِ غور آئے گی اور اس بارے میں مشاورت کی جائے گی۔

تاہم آصف زرداری سے خواجہ آصف کے بیان کے بارے میں پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ‘خواجہ آصف کی اپنی سوچ ہے لیکن میرا پاکستان مسلم لیگ ن کے ساتھ معاہدہ ہے اور وہ یہ ہے کہ جب تک ہم انتخابی اصلاحات نہیں کر لیتے۔

‘چاہے جو بھی پوسٹنگ ہو یا چیف ہو اس سے ہمارا کوئی سروکار نہیں ہے، آپ قانون میں تبدیلیاں کر لیں، آپ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے ووٹ سے متعلق فیصلہ لے لیں تو پھر ہم الیکشن کروا لیں گے۔’

girdopesh

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

پاکستان

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کردی

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی توڑ دی جس کے بعد وفاقی کابینہ تحلیل ہوگئی، وزیراعظم نے
چیف جسٹس
پاکستان

چیف جسٹس پاکستان نے موجودہ صورتحال کا از خود نوٹس لے لیا

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سپریم کورٹ پہنچ گئے اور موجودہ صورتحال کا نوٹس لے لیا۔ سپریم کورٹ کی