پاکستان

حقیقی آزادی مارچ عمران خان کی قیادت میں اسلام آبادکی جانب رواں دواں مختلف مقامات پر سخت مزاہمت

حیدرآباد(گردوپیس آن لائن) حقیقی آزادی مارچ اسلام آبادکی جانب رواں دواں ہے تاہم پنجاب پولیس نے اٹک کے مقام پر کنٹینرلگاکر روڈ بند کردیاتھا

پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نے رکاوٹیں عبور کر لی اس موقع پر خطاب کرتے ہو ئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ انکی منزل ڈی چوک ہے

عمران خان نے خطاب کرتے ہو ئے کہاکہ انکے پر امن احتجاج کو روکاجارہا ہے اور پنجاب کے مختلف شہروں میں پولیس نے پر امن احتجاج کرنے والے شہریوں پرلاٹھی چارج کیاہے

عمران خان نے کہا کہ اس بات میں کوئی صداقت نہیں ہے کہ انکا حکومت کے ساتھ کوئی معاہدہ ہوا ہے انکا دھرنا اس وقت تک جاری رہے گا جب تک نئے صاف شفاف انتخابات کا اعلان نہیں کیاجاتا ہے

اس موقع پر کنٹینرپرانکے ساتھ پاکستان تحریک انصاف کے سینئررہنما سابق وزیرداخلہ مخدوم شاہ محمود قریشی ،سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر،سابق وزیراعلیٰ کے پی کے پوریز خٹک،سینیٹرفیصل جاوید،شہباز گل،مراد سعید سمیت دیگر بھی موجود تھے

girdopesh

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

پاکستان

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کردی

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی توڑ دی جس کے بعد وفاقی کابینہ تحلیل ہوگئی، وزیراعظم نے
چیف جسٹس
پاکستان

چیف جسٹس پاکستان نے موجودہ صورتحال کا از خود نوٹس لے لیا

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سپریم کورٹ پہنچ گئے اور موجودہ صورتحال کا نوٹس لے لیا۔ سپریم کورٹ کی