حيدرآباد(گردوپیش آن لائن) ڈویزنل کمشنرحیدرآباد ندیم الرحمان میمن نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ 27 جون سے ضلع حیدرآباد کی تمام یونین کونسلوں اور ضلع جامشورو کی کچھ یونین کونسلوں میں شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے دوران اپنے فرائض انجام دینے والے اہلکاروں کی موثر تربیت کو یقینی بنایا جائے۔
ڈویزنل کمشنرحیدرآباد ندیم الرحمان میمن نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ 27 جون سے ضلع حیدرآباد کی تمام یونین کونسلوں اور ضلع جامشورو کی کچھ یونین کونسلوں میں شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے دوران اپنے فرائض انجام دینے والے اہلکاروں کی موثر تربیت کو یقینی بنایا جائے۔
وہ شاہ بھٹائی گورنمینٹ ہسپتال میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر رہے تہے۔اس موقعے پرڈپٹی کمشنر حیدرآباد فواد غفار سومرو۔ایڈشنل کمشنر ٹو حیدرْباد ثنا اللہ رند۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر حیدرآباد ڈاکٹر لالا جعفر ،ایم ایس شاھ بھٹائی گورنمینٹ ہسپتال لطیف آباد حیدرآباد ڈاکٹر عثمان شیخ۔ڈسٹرکٹ فوکل پرسن فار پولیو ڈاکٹر جمشید خانزادہ، و دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔
اس موقعے پر ڈویزنل کمشنر حیدرآباد کو انسداد پولیو مہم کے حوالے سے مفصل بریفنگ دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ 27 جون سے شروع ہونیوالی پولیو مہم کے تمام تر مطلوبہ انتظامات مکمل کئے گئے ہیں جس کے مطابق ضلع حیدرآباد کی 54 یو سیز میں پانچ سال تک کی عمر کے ٹوٹل 3 لاکھ 68ہزار 26 بچوں کو انسدادِ پولیو مہم کے قطرے پلانے کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا ہے مہم کے دوران 1366 موبائل ٹیمز، 135 مقررہ ٹیمز، 43 ٹرانزٹ ٹیمز اپنے فرائض سر انجام دیں گے جن کی نگرانی 332 ایریا انچارجز، 87 یو سی ایم اوز کریں گے,جبکہ ضلع جامشورو کی صرف 5 یونین کونسلوں میں یہ مہم چلے گی جس کے لئے بچون کا ٹارگیٹ 59122 مقرر کیا گیا ہے اور اس ضمن میں 188 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جس کی نگرانی کے لئے 54 سپروائزر مقرر کے گئے ہیں۔دی گئی بریفنگ پر کمشنر حیدرآباد نے اپنے اطمنیان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شمالی وزیرستان میں پولیو کیسز ظاھر ہوئے ہین جو کے ہمارے لئے ایک چیلنج ہے جبکہ ایسی صورتحال کو نظر میں رکھتے ہوئے مزید توجہ اور سنجیدگی سے کام کرنے کی ضرورت ہے، انہنوں نے متعلقہ افسران باالخصوص انسداد پولیو کی ٹیمون میں شامل خواتین پولیو ورکرس کو ہدایت کی کہ وہ گھر گھر جاکر بچون کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے کو یقینی بنائیں اور اپنے مائکرو پلان کو اپ ڈیٹ کریں ۔انہنوں نے کہا کہ یہ ایک قومی فریضہ ہے جس میں کسی بھی قسم کی کوتاہی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا. انہوں متعلقہ افسران کو یہ بھی ہدایت کی کہ وہ رفیوزل کیسز پر زیادہ سے زیادہ توجہ دیں تاکہ ملک سے پولیو کے خاتمے کیلئے کی جانیوالی کوششوں کو کامیاب کیا جا سکے..اس موقعے پر کمشنر حیدرآباد نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنا کیا اور مختلف وارڈون میں جاکر مریضون سے انہیں ملنے والی طبی سہولیات اور مفت ادویات کی معلومات حاصل کی قبل ازیں کمشنر حیدرآباد ندیم الرحمان ،ڈپٹی کمشنر حیدرآباد فواد غفار سومرو نے بچون کو پولیو سے محفوظ رکھنے کے قطرے پلا کر انسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا.




