Uncategorized

ماہانہ1سے 3لاکھ تنخواہ لینے والوں پر12فیصدانکم ٹیکس

حیدرآباد(گردو پیش آن لائن)وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ ماہانہ ایک لاکھ سے 3 لاکھ تک تنخواہ والے افراد پر12فیصد انکم ٹیکس ہوگا۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ سابقہ حکومت ہمیں ڈیفالٹ کی نہج پر چھوڑگئی تھی، میں سمجھتا ہوں پیٹرول اور بجلی پر سبسڈی نہیں دینی چاہیے تھی، پچھلے سال 1500 ارب روپے بجلی کی سبسڈی پرخرچ کیے۔وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے خبردار کیا ہے کہ پیٹرولیم لیوی 50 روپے تک جائے گی، پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی نہیں ہونی چاہیے۔ مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ کہیں کہیں آئی ایم ایف نے ہماری بات مانی اور کہیں ہم نے مانی ہے۔مفتاح اسماعیل نے بتایا کہ ہول سیل اور ری ٹیل دکانوں پر 3 ہزار سے 10 ہزار روپے تک فکسڈ ٹیکس لگایا ہے،سونے کی 30 ہزار میں سے صرف 22 دکانیں رجسٹرڈ ہیں۔یادرہے کہ تنخواہ دارطبقے کودی گئی ٹیکس چھوٹ بھی آئی ایم ایف کے مطالبے پرختم کی جارہی ہے اوراب سالانہ6لاکھ سے زائدکمانے والوں کوٹیکس اداکرناہوگا

girdopesh

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

Uncategorized

پاک فوج کا سارے سیاسی معاملے سے کوئی تعلق نہیں، فواد چوہدری

 اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاک فوج کا سارے سیاسی معاملے سے کوئی تعلق نہیں، جب
Uncategorized

پاکستان تحریک انصاف ضلع حیدرآباد کے رہنما عمران قریشی نے عدم اعتماد کی تحریک مسترد کرنے اور اسمبلیاں تحلیل کئے جانے پر ملک کے عوام کو مبارکباد

اکستان تحریک انصاف ضلع حیدرآباد کے رہنما عمران قریشی نے عدم اعتماد کی تحریک مسترد کرنے اور اسمبلیاں تحلیل کئے