حیدرآباد کی خبریں

حیدرآباد سٹیزن کیئر فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے رمضان المبارک میں راشن کی تقسیم

حیدرآباد: سٹیزن کیئر فائونڈیشن پاکستان کی جانب سے رمضان المبارک میں سالانہ راشن پیکیج کی تقسیم کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج آڈیٹوریم یونٹ نمبر 11لطیف آباد میں کیا گیا، تقریب کے مہمان خصوصی میجر ریٹائرڈ رخسارمحمود تھے، تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا، تقریب میں چیئرمین انجینئر محمد ارشد قریشی، صدر میجر ریٹائرڈ مطاہرالسلام، نائب صدر عترت حسین جعفری، جنرل سیکریٹری ظہیر عباس، خزانچی عبدالرئوف، آفس سیکریٹری انجینئر الیاس احمد، انفارمیشن سیکریٹری سید اسد عباس و دیگر نے مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کیا،

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میجر ریٹائرڈ رخسار محمود نے کہا کہ سٹیزن کیئر فائونڈیشن پاکستان کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے عزت بخشی اور رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں راشن تقسیم پروگرام کی صدارت کا اعزاز دیا، انہوں نے کہا کہ سٹیزن کیئر فائونڈیشن پاکستان غریبوں کی بے لوث خدمت کررہی ہے، مستحقین میں راشن کی تقسیم ایک بہترین اقدام ہے سٹیزن کیئر فائونڈیشن انسانیت کی خدمت کیلئے بہترین کام کررہی ہے جسے دیکھ کر خوشی محسوس ہوتی ہے، چیئرمین انجینئر ارشد قریشی نے اپنے خطاب میں کہا کہ سٹیزن کیئر فائونڈیشن کی ٹیم اور تقریب میں شرکت کرنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، گذشتہ سال ہم نے پریس کلب میں راشن تقسیم ،افطار بوکس کی تقسیم، جشن آزادی ، جشن عید میلادالنبیۖ ، یوم دفاع کی تقریب سمیت مختلف پروگرامز کا انعقاد کیا ہم دکھی انسانیت کی خدمت کرتے آرہے ہیں، چند ماہ قبل تھرپارکر کے ایک گائوں میں پانی کا مسئلہ تھا جسے سٹیزن کیئر فائونڈیشن کے پلیٹ فارم سے بورنگ کروا کر حل کردیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم کی انتھک محنت اور مخیر حضرات کے تعاون سے ہم آج 200سے زائد مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کررہے ہیں، مجھے دیکھ کر خوشی ہورہی ہے کہ سٹیزن کیئر فائونڈیشن آج ایک تناور درخت بن چکی ہے، ہماری کامیابی ہمارا اتحاد اور محنت و لگن سے دکھی انسانیت کی خدمت میں ہے، اوورسیز پاکستانیوں نے بھی راشن تقسیم میں ہمارا ساتھ دیا ہے میں دیگر معزز شخصیات اور مخیر حضرات سے بھی اپیل کرتا ہوں کہ وہ بھی آگے آئیں اور دکھی انسانیت کی خدمت میں سٹیزن کیئر فائونڈیشن کا ساتھ دیں، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میجر ریٹائرڈ مطاہر السلام نے کہا کہ آج کی تقریب کا مقصد غریب و مستحقین کو رمضان المبارک کی خوشیوں میں شامل کرنا ہے، مہنگائی کے اس دور میں غریب کیلئے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل ہوگیا ہے، سٹیزن کیئر فائونڈیشن کے پلیٹ فارم سے ہم مستحقین کی مدد کا سلسلہ جاری رکھیں گے، انہوں نے کہا کہ سٹیزن کیئر فائونڈیشن تعلیم اور صحت کے مسائل کے حل کیلئے بھی کام کررہی ہے ہماری کوشش ہے کہ غریبوں کو صحت اور تعلیمی جیسی بنیادی ضروریات مفت میں فراہم کی جائیں تاکہ غریب بچے بھی تعلیم جیسے زیور سے آراستہ ہوکر ملک و قوم کا نام روشن کرسکیں، تقریب میں حیدرآباد بزنس فورم کے صدر طارق شیخ، محمد احمد جعفری، اخبار فروشوں کے رہنما عامر افضال شاہ، پروفیسر عشرت علی خان، انجمن تاجران سندھ کے تقی شیخ، جبران انجم، پروفیسر ناظم رائو، نعیم حسین، تہذیب الحسن، قاری انور سلیم، محمد اسلم، ڈاکٹر مدیحہ، قاری ارشد، ریاض گجر، حاجی احمد عباسی، قمر جعفری، عبدالحق، سائونڈ ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالسلام نظامی سمیت دیگر نے شرکت کی۔

girdopesh

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

حیدرآباد کی خبریں

گیس کی لوڈشیڈنگ نے گھروں کے چولہے ٹھنڈے کردیئے ہیں ، سرشام ہی گیس کی بندش سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے عمران قریشی

حیدرآباد(گردوپیش) پاکستان تحریک انصاف حیدرآباد کے سینئر رہنما عمران قریشی نے کہا ہے کہ گیس کی لوڈشیڈنگ نے گھروں کے
حیدرآباد کی خبریں

ہمارا مقصد دکھی انسانیت کی خدمت کرنا ہے سیلاب کے بعد لوگ سخت پریشانی کے عالم میں ہیں جماعت اسلامی جماعت اسلامی حیدرآباد

حیدرآباد(گردوپیش) جماعت اسلامی زون وسطی کے زیر اہتمام الخدمت فاؤنڈیشن ونٹر پیکیج کے تحت جامیہ اسلامیہ ہائی اسکول آڈیٹوریم ہال