حیدرآباد کی خبریں

پاکستان فتنہ ہندوستان و خوارج طالبان افغانستان کو شکست دے گا پروفیسر انجینئر عبدالعلیم خانزادہ

حیدرآباد(گردو پیش)پاکستان کی مسلح افواج ہر قسم کی جارحیت کو عوام کی مدد سے شکت فاش دیں گی پاکستان پر فتنہ الخوارج و ہندوستانی پراکسی وار سے افغانستان کے طالبان کی جانب سے جنگ مسلط کی گئی، ایم کیو ایم کے حق پرست رکن قومی اسمبلی این اے 219 لطیف آباد حیدرآباد پروفیسر انجینئر عبدالعلیم خانزادہ نے پاکستان کی افواج کا دم بھرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک طویل عرصے سے پاک افغان باڈر پر فتنہ ہندوستان و افغانستان کے خوارج دراندازی کے ذریعے اور بلوچستان کے پی کے اور پاکستان بھر میں دہشتگردی کے نیٹ ورک کے ذریعے قیمتی املاک و جانوں کا نقصان برداشت کر رہا تھا دوسری طرف ہندوستان نے گزشتہ مئی میں پاکستان کے حوصلے پست کرنے کے حملہ کیا جس میں انڈیا کو منہ کی کھانی پڑی پاکستانی افواج نے اس جنگ میں اللہ تعالیٰ کی مدد کے ذریعے آپریشن بنیان مرصوص کے ذریعے ہندوستان کو دھول چٹائی اور دنیا بھر میں پاکستان کے حوصلے مہارت کے ڈنکے بجنے لگے یہ بات انڈین فوج و متعصب مودی حکومت کو برداشت نہیں ہے جس نے اب پاکستان کو افغان نام نہاد طالبان اور ہندوستان خارجی کی جانب سے مسلط دہشتگردی کی جنگ کے ذریعے اپنی سبکی مٹانے کی کوشش کی ہے لیکن وہ نہیں جانتے کہ پاکستان کی مسلح افواج اللہ تعالیٰ کی مدد اور اپنی مہارت کے ذریعے ماضی اور اب حال میں بھی اپنے حجم سے کئی گنا بڑے دشمنوں کو شکت دے چکے ہیں  اور اب پاک فوج ثابت کرے گی کہ بنیان مرصوص ،معرکہِ حق کی طرح دشمن افغانستان کے دہشتگردودں کو آپریشن غضب للحق کے تحت گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرے گا اس مشکل وقت میں ایم کیو ایم اور کارکنان  پاکستان اور پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں اور پاکستان کی حرمت حفاظت کے لئے ہر کارکنان ایم کیو ایم مر مٹے گا کیونکہ ایم کیو ایم میں اکثریت وہ اولادیں ہیں جنکے والدین و بڑوں نے پاکستان کے قیام کے لئے جانیں دیں افغانستان اور ہندوستان کی پراکسی کے بادجود فتنہ الخوارج کے گردہ کو تاریخی شکست دینگے، دشمن نے بھارت کی ملی بھگت سے ایک زنددہ دل قوم کو للکارہ ہے، انشاء اللہ انکے عزائم بہت جلد ملیا میٹ ہوں گے رکن قومی اسمبلی پروفیسر انجینئر عبدالعلیم خانزادہ نے مزید کہا کہ وہ اور حق پرست قیادت حیدرآباد کے کارکنان گلی گلی، قریہ قریہ پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں، ضرروت پڑنے ہم اپنی فوج کے ساتھ دشمن فتنہ الخوارج کے خاتمے کیلئے ہراول دستے کا کام کرینگے۔ حیدرآباد کا ایک ایک نوجوان، بزرگ پاک فوج کے نظریہ اور دشمن کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہو گا ،

girdopesh

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

حیدرآباد کی خبریں

گیس کی لوڈشیڈنگ نے گھروں کے چولہے ٹھنڈے کردیئے ہیں ، سرشام ہی گیس کی بندش سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے عمران قریشی

حیدرآباد(گردوپیش) پاکستان تحریک انصاف حیدرآباد کے سینئر رہنما عمران قریشی نے کہا ہے کہ گیس کی لوڈشیڈنگ نے گھروں کے
حیدرآباد کی خبریں

ہمارا مقصد دکھی انسانیت کی خدمت کرنا ہے سیلاب کے بعد لوگ سخت پریشانی کے عالم میں ہیں جماعت اسلامی جماعت اسلامی حیدرآباد

حیدرآباد(گردوپیش) جماعت اسلامی زون وسطی کے زیر اہتمام الخدمت فاؤنڈیشن ونٹر پیکیج کے تحت جامیہ اسلامیہ ہائی اسکول آڈیٹوریم ہال