تازہ ترین

رشید کالونی ڈسپوزل تباہ جمن شاہ ڈسپوزل کی خستہ حالی نے وسیع علاقے کو ڈبو دیا

tando adam jheel

ٹنڈوآدم :رپورٹ عمرفاروق قریشی ; رشید کالونی ڈسپوزل تباہ جمن شاہ ڈسپوزل کی خستہ حالی نے وسیع علاقے کو ڈبو دیا نئے ڈسپوزل کا بجلی کنکشن نہیں چھ کروڑ روپے کی اسکیم درہم برہم حد نظر پانی ہی پانی دکھائی دینے لگا ہے گورنمنٹ اسکول مسجد علاقہ مکینوں کے گھر بھی پانی کی زد میں آگئے

جمن شاہ کے قریب 120 ایکڑ زرعی اراضی پر گزشتہ کئی سالوں سے پانی کھڑا ہے جوکہ ایک بڑی جھیل کی شکل میں موجود ہے شہر بھر کا سیوریج کا پانی چھوڑا جاتا ہے جانئے وجھ کر پانی نکاسی نہیں کی جاتی ہے گندے پانی کو مچھلی کا فام بنا دیا گیا کروڑوں روپے کی مچھلی فروخت کی جاتی ہے 120 ایکڑ اراضی علاقے کے مختلف مالکان کی ہے زمیں کے مالکان غریب ہیں کسی کی پانچ ایکڑ کسی دس ایکڑ ہے زمین مالکان کی مذکورہ زمین شہر میں ہے جسکی مالیت فی ایکڑ کروڑوں میں ہوگی پانی نکاسی کے عمل کو روکنے کیلئے نامعلوم لوگوں نے رشید کالونی ڈسپوزل کی مشینری چوری کر لی دیواریں توڑ ڈالی ڈسپوزل تباہ کردیا گیا جمن شاہ ڈسپوزل کی لائینیں بھی تباہ حال ہونے کے بعد چھوٹی سیوریج لائین ڈالی گئی تاکہ پانی کی نکاسی کو ممکن نہیں بنایا جاسکے جمن شاہ ڈسپوزل بھی انتہائی خستہ حالی منظر پیش کرتا ہے عوامی شکایت پر چھہ کروڑ روپے کی اسکیم دی گئی جس میں ڈسپوزل اور نالا شامل ہے ایک ڈسپوزل تعمیر چار سال قبل ہو چکا ہے مشینری بھی نصب کردی گئی لیکن بجلی کا کنکشن نہیں لگایا گیا پبلک ہیلتھ کی اسکیم تھی محکمہ نے حیسکو کا ڈیمانڈ نوٹ بھی پیڈ کردیا ہے تاہم چار سال میں بجلی کا کنکشن نہیں لگایا گیا جس سے پانی نکاسی نہیں کی جارہی ہے ڈسپوزل میں لگی مشینری بھی خستہ حال ہونے لگی ہے پانی نکاسی سے پہلے نالے کا کام ممکن نہیں پانی نکاسی کی نہیں جاتی ہے 120 ایکڑ زرعی اراضی پر کھڑے پانی نے قریب زرعی زمین ابادی گورنمنٹ اسکول کو بھی متاثر کر رکھا ہے حالیہ بارشوں میں پانی کے دباؤ کے باعث مٹی کا بند ٹوٹ گیا ہے پانی قریب کی رہائشی علاقوں رہائشی اسکیموں گوٹھ فقیر محمد میں داخل ہوگیا غریب مکینوں کا مالی نقصان بھی ہوا ہے گھروں میں پانی داخل ہوگیا ہے دیواریں گر گئیں مزید طوفان بارشوں سے شہر کو بھی نقصان کا خدشہ ہے عوامی نمائندوں کو بار بار متوجہ کیا گیا لیکن کسی نے توجہ نہیں دی ہے پانی کھڑے رہنے کی وجہ میونسپل کمیٹی پبلک ہیلتھ کی غفلت بتائی گئی ہے ڈپٹی کمشنر اسسٹنٹ کمشنر بھی کچھ کرنے سے چشم پوشی اختیار کرنے کو ترجیح دیتے ہیں واضح رہے کہ 2011 میں بھی طوفانی بارشوں کی وجہ سے شہر سخت خطرے کا شکار ہو گیا تھا 120 ایکڑ اراضی پر کھڑا پانی کا دباؤ شہر کا رُخ کرنے لگا تھا شہریوں نے پانی نکاسی کیلئے انتظامیہ پر دباؤ ڈالا تھا ایم پی اے فراز حسین ڈیرو نے بتایا کہ بجلی کنکشن کیلئے حیسکو کمپلینٹ سینٹر میں شکایت کردی گئی ہے جلد بجلی کنکشن لگا کر پانی نکاسی کے عمل کو شروع کردیں گے

girdopesh

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

تازہ ترین

اپوزیشن کا سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کا فیصلہ

لاہور (گردوپیش) پنجاب کا بحران سنگین صورتحال اختیار کرتا چلا جا رہا ہے جہاں اب اپوزیشن نے سپیکر پنجاب اسمبلی