جنرل عاصم منیرنئے آرمی چیف جبکہ ساحرشمشادمرزاچیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی تعینات صدرمملکت عارف علوی نے سمری پر دستخط کردیئے
حیدرآباد گردو پیش جنرل عاصم منیر کو 3 سال کے لیے آرمی چیف تعینات کیا گیا ہے جبکہ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو بھی 3 سال کیلئے چیئرمین جوائنٹ آف چیفس اسٹاف کمیٹی کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
وزارت دفاع کی جانب سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیاگیا ہے،
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی بطور آرمی چیف ریٹائرمنٹ کا اطلاق 29 نومبر سے ہوگا، جنرل ندیم رضا کی بطور چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی ریٹائرمنٹ کی منظوری بھی دے دی گئی۔ چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کی ریٹائرمنٹ کا اطلاق 27 نومبر سے ہوگا۔
جنرل عاصم منیر پاک فوج کے 17 ویں آرمی چیف تعینات ہو گئے ہیں اور 29 نومبر کو 3 سال کیلئے بطور آرمی چیف کی کمانڈ سنبھالیں گے، جنرل ساحر شمشاد مرزا 27 نومبر کو 3 سال کیلئے چیئرمین جوائنٹ آف چیفس اسٹاف کمیٹی تعینات ہوں گے




