پاکستان

عمران نیازی سندھ فتح کرنے کی باتیں کرتا ہےہم کہتے ہیں کہ سندھ میں آکر تو دیکھائے یہ عوام آپ کا کیا حشر کرتی ہے شرجیل انعام میمن

حیدرآباد گردوپیش صوبائی وزیر اطلاعات ، ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پی پی پی کی قربانیوں اور کارناموں کی ایک تاریخ ہے ، ہمارے قائد ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو مسلم دنیا کا پہلا ایٹمی ملک بنایا،

پاکستان کو آئین دیا اورہمارے قائد نے صحت کی سہولیات،کسانوں اور مزدوروں کے لیے پالیسیز بنائیںجس پر ہمیں فخر ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج پی پی پی کے 55 ویں یوم تاسیس کے موقع پر راول ہا ¶س راہوکی میں تاریخی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو صاحبہ نے خواتین اور عوام کے حقوق کے لیے تمام تر اقدامات کیے جو پاکستان کی تاریخ میں پہلے کبھی نہیں کیے گئے تھے

شہید محترمہ نے پاکستان کو میزائل ٹیکنالوجی ،فرسٹ وومین بنک ، وومین پولیس اسٹیشن ، بیسک ہیلتھ یونٹس ، بنیادی تعلیم یہ تمام سہولیات دیں۔ ہمیں فخر ہے کہ ہمارے قائد جناب آصف علی زرادری نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام دیا اور حالیہ سیلاب متاثرین کو بھی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت پچیس ہزار روپے دیئے گئے ۔ آصف علی زرادری نے صدارتی اختیارات لوٹا یا پارلیمینٹ کو مستحکم کیا ۔

انہوں نے کہا کہ جب عمران نیازی نے پاکستان کو مشکل حالات میں چھوڑا تو انہوں نے فیٹف کی گرے لسٹ سے پاکستان کو نکلوایا ۔ ہمارے قائد بلاول بھٹو زرادری نے دنیا کو یہ پیغام دیا کہ قدرتی آفات سے متاثرہ ممالک کو کلائمیٹ اسیسٹینس ملنا چاہیے جس کے بعد اب دنیا میں کہیں بھی قدرتی آفات کا سامنا ہو گا توعالمی برادری اس کے ساتھ کھڑی ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ سیلاب دنیا کی تاریخ کا بد ترین سیلاب تھا جس سے سندھ زیادہ متاثر ہوا ، اس وقت بھی ہماری پوری لیڈر شپ سندھ کے متاثرہ علاقوں میں تھی اور ہماری لیڈر شپ نے دن رات محنت کر کے سیلابی صورتحال کا مقابلہ کیا اور لوگوں کی مدد کی،عوام کو راشن دیا گیا اور اب پی پی پی کی حکومت جن لوگوں کے گھروں کو نقصان پہنچا ہے انہیں گھر بنا کر دے گی ۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت سیلاب سے متاثرہ گندم کاشت کرنے والے کسانوں کو 5000 روپے فی ایکڑ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسے کہتے عوامی حکومت جو عوام کے ووٹ سے آتی ہے ۔ پی پی پی نے ہمیشہ پاکستانی عوام کی خدمت کی ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ پی پی پی کے نمایندے جیلوں میں بیٹھ کر بھی بڑے بڑے بتوں کو گراکر الیکشن میں کامیابی حاصل کرتے ہیں، پی پی پی کی اعلیٰ قیادت سے لے کر یوسی چیرمین تک کے دروازے ہمیشہ عوام کے لیے کھلے رہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں ٹنڈو جام اور حیدرآباد کی عوام کو سلام پیش کرتا ہوں کہ جو چیلنج بلاول بھٹو کے جیالے نے آج سے تین روز پہلے پنڈی میں ہونے والے پتلی تماشے کے بعد عمران خان کو دیا تھا،اللہ نے اس چیلنج پر مجھے سرخرو کیا۔آج کا جلسہ عمران خان کے اس جلسے سے 4 گنا بڑا ہے

انہوں نے میڈیا کے نمایندوں سے کہا کہ وہ ڈرون کے ذریعے دیکھائیں کے میدان کے اندر اور باہر عوام ہی عوام ہے اور اس جلسہ کا انعقاد صرف دو دن کے نوٹس پر کیاگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی پی پی سے تعلق رکھنے والا ہر فرد قابل احترام ہے کیوں کہ پی پی پی ملک کی وہ واحد جماعت ہے جس کی لیڈر شپ نے جان کے نذرانے دے کر عوام کی حکمرانی قائم کی ۔ پاکستان میں ایسی کوئی بھی سیاسی جماعت نہیں جس کی پوری لیڈر شپ کو شہید کر دیاگیا ہو ، پی پی پی کے قائدین نے ہمیشہ عوام ، مزدور اور کسانوں کی بات کی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں ایک ایسا شخص عوام کو گمراہ کرنے میں مصروف عمل ہے اور نوجوان نسل کو اداروں اور ملک کے خلاف سازشیں کرنے کی ترغیب دے رہا ہے اور کہا کہ 1992 کا ورلڈ کپ جیتنے کی خوشی ہم سب کو ہے لیکن کرکٹ ٹیم میں 11 کھلاڑی ہوتے ہیں جبکہ وہ شخص سمجھتا ہے کہ وہ صرف اکیلا ورلڈ کپ جیتا ہے

عمران نیازی سندھ فتح کرنے کی باتیں کرتا ہے ، ہم کہتے ہیں کہ سندھ میں آ کر تو دیکھائے یہ عوام آپ کا کیا حشر کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے سیلاب زدگان کے پیسے اپنے لانگ مارچ پر لگا دیئے جب کہ پوری دنیا میں عمران خان پر گھڑی چور کے نعرے لگ رہے ہیں ،

سیلاب زدگان کی مدد کے لیے دنیا آ رہی تھی لیکن عمران خان نے جعلی لانگ مارچ کا ڈرامہ رچایا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے چندا چوری کیا ، منی لانڈرنگ کی ، ملک کے قومی خزانے پر ڈاکے مارے ، ایمنسٹی اسکیمیں حاصل کیں اور توشہ خانے کا سامان بیچا، ہم پہلے سمجھے تھے کہ ایک گھڑی چوری ہوئی ہے لیکن پھر ایک اینکر نے بتایا کہ انہوں نے گھڑی چوری میں بھی ہیٹرک کی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتا ہے کہ ایف آئی اے لوگوں کو گرفتار کر رہی ہے جبکہ حقیقت تو یہ ہے کہ جب تم اقتدار میں تھے تم نے لوگوں کو گرفتار کروایا، جو بھی عمران خان کے خلاف بیان دیتا اس کے پاس نیب کا نوٹس آتا یا جیل میں ہوتا تھا ، انہوں نے کہا کہ عمران خان تم نیب کے ہاتھ نہیں لگے اور نہ تمہیں نیب کے ریمانڈ کا پتا ہے ، تم بہت جلد نیب کے ہاتھ لگنے والے ہو، انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ لاڈلے والا سلوک رہا انہوں نے الیکشن کمیشن ، عدلیہ اور ججزکی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ،اداروں پر حملے کیے ،

یا عمران خان کیا قانون سے بالا تر ہے ۔ کوئی بھی قانون سے بالا تر نہیں اور عمران خان سے بھی قانون کے مطابق نمٹا جانا چاہیے ۔قبل ازیں وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی نایاب احمد لغاری ، ایم پی اے امداد علی پتافی ، راول شرجیل میمن ، فرحین مغل نے بھی خطاب کیا

girdopesh

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

پاکستان

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کردی

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی توڑ دی جس کے بعد وفاقی کابینہ تحلیل ہوگئی، وزیراعظم نے
چیف جسٹس
پاکستان

چیف جسٹس پاکستان نے موجودہ صورتحال کا از خود نوٹس لے لیا

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سپریم کورٹ پہنچ گئے اور موجودہ صورتحال کا نوٹس لے لیا۔ سپریم کورٹ کی