عدم اعتماداور گورنرراج لگانا اپوزیشن کی ناپوری ہونے والی خواہش ہے وزیراعلیٰ پنجاب
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے پی ٹی آئی رہنما پرویزخٹک نے ملاقات کی۔ پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں سیاسی امور اور موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیالملاقات کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جان لے کہ پنجاب اسمبلی کسی کی ذاتی خواہش پر نہیں چلے گی، انشاء اللہ پنجاب اسمبلی میں ہر کام قانون و آئین کے تحت ہوگا۔ عدم اعتماد لانا یا گورنر راج لگانا اپوزیشن کا خواب ہے اور خواب ہی رہے گا۔ پہلے بھی عمران خان کا ساتھ دیا اور آئندہ بھی ساتھ دیں گے
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی مقبولیت شک و شبہ سے بالاتر ہے، عمران خان نے قوم کے اندر خود داری کا جذبہ بیدار کیا ہے، 13 جماعتوں کا نام نہاد اتحاد آخری سانسیں لے رہا ہے،نااہلو ں پر مشتمل وفاقی حکومت نے عام آدمی کا جینا دوبھر کر دیا ہے،




