پاکستان

لا ھور گورنر کا اقدام غیرقانونی ھے اسپیکر پنجاب اسمبلی

گردو پیش ویب ڈیسک)  سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے گورنر پنجاب بلیغ الرحمن کے وزیراعلیٰ پر عدم اعتماد کے لیے طلب کردہ اجلاس کو غیر قانونی قرار دے دیا۔


سپیکر سبطین خان نے گورنر کے طلب کردہ اجلاس کا پنجاب اسمبلی کی جانب سے گزٹ نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سبطین خان نے کہا ہے کہ پہلے ہی اجلاس چل رہا ہے گورنر کے طلب کردہ اجلاس کو درست نہیں سمجھتا، ایک وقت میں جب اجلاس چل رہا ہو تو نیا اجلاس نہیں بلایا جا سکتا۔
واضح رہے گزشتہ روز وزیراعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد گورنر پنجاب نے انہیں اعتماد کا ووٹ لینے کی ایڈوائس جاری کر دی ہے۔

girdopesh

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

پاکستان

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کردی

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی توڑ دی جس کے بعد وفاقی کابینہ تحلیل ہوگئی، وزیراعظم نے
چیف جسٹس
پاکستان

چیف جسٹس پاکستان نے موجودہ صورتحال کا از خود نوٹس لے لیا

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سپریم کورٹ پہنچ گئے اور موجودہ صورتحال کا نوٹس لے لیا۔ سپریم کورٹ کی