پاکستان

شیخ رشید کی درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری مستردکردی گئی

حیدرآباد گردوپیش نیوز ڈیسک اسلام آبا کی مقامی عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری پر قتل کی سازش کے الزام سے متعلق کیس میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری مسترد کردی

جوڈیشل مجسٹریٹ عمرشبیر نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، عدالت نے اپنے فیصلے میں شیخ رشید کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز کورٹ اسلام آباد میں جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر نے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت کی، عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے درخواست مسترد کر دی۔

شیخ رشید کے وکیل کا کہنا تھا کہ شیخ رشید نے عمران خان کے بیان کا حوالہ دیا اور کہا وہ جو کہہ رہے ہیں ٹھیک کہہ رہے ہیں، شیخ رشید کا بیان نشر ہونے سے 2 روز قبل ہی مقدمہ درج ہوگیا تھا۔
شیخ رشید کے وکیل کا کہنا تھا کہ پولیس کے سامنے بھی قتل ہو جائے تو مقدمہ اتنی جلدی درج نہیں ہوتا، پولیس نے خود انکوائری کی اور مقدمہ بھی درج کر دیا۔
وکیل کا کہنا تھا کہ پولیس کو چاہیے تھا کہ شیخ رشید کا موقف لیتی اور اس پر قتل کی سازش کے حوالے سے تفتیش کرتی.
پراسیکیوٹر نے اپنے دلائل میں کہا کہ شیخ رشید دوران حراست اپنے جملوں سے بار بار مقدمے میں لگی دفعات کے مرتکب ہوتے رہے، شیخ رشید کی جانب سے عمران خان کو قتل کرانےکا آصف زرداری کا بیان چھوٹا نہیں، آصف زرداری اور عمران خان کے بہت زیادہ فالوورز ہیں، شیخ رشید دو بڑے سیاسی گروپوں کے درمیان تصادم کروانا چاہتے ہیں۔
پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کے بیان سے سوسائٹی میں اشتعال پھیلنے کا خدشہ ہے، ہائی کورٹ نے صرف سمن کو معطل کیا تھا، شیخ رشید بہت مشکل سے گرفتار ہوئے، ضمانت ملی تو بھاگ جائیں گے۔

girdopesh

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

پاکستان

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کردی

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی توڑ دی جس کے بعد وفاقی کابینہ تحلیل ہوگئی، وزیراعظم نے
چیف جسٹس
پاکستان

چیف جسٹس پاکستان نے موجودہ صورتحال کا از خود نوٹس لے لیا

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سپریم کورٹ پہنچ گئے اور موجودہ صورتحال کا نوٹس لے لیا۔ سپریم کورٹ کی