پاکستان

پنجاب اسمبلی انتخابات 30 اپریل کو ہونگے، الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کردیا

حیدرآباد گردوپیش ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق امیدوار کی جانب سے کاغذات نامزدگی 12 سے 14 مارچ تک جمع کرائے جا سکیں گے اور کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 22 مارچ تک ہو گی۔
الیکشن شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی پر اپیلیں 27 مارچ تک جمع کرائی جا سکیں گی، الیکشن ٹریبونلز اپیلوں کو 3 اپریل تک نمٹائیں گے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 5 اپریل تک کاغذات نامزدگی واپس لیے جا سکیں گے، انتخابی نشان 6 اپریل کو دیے جائیں گے اور پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے پولنگ 30 اپریل کو ہو گی۔
الیکشن شیڈول کے مطابق خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے لیے ترجیحی فہرستیں 14 مارچ تک جمع کرائی جائیں گی۔

girdopesh

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

پاکستان

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کردی

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی توڑ دی جس کے بعد وفاقی کابینہ تحلیل ہوگئی، وزیراعظم نے
چیف جسٹس
پاکستان

چیف جسٹس پاکستان نے موجودہ صورتحال کا از خود نوٹس لے لیا

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سپریم کورٹ پہنچ گئے اور موجودہ صورتحال کا نوٹس لے لیا۔ سپریم کورٹ کی