صحافت پر قدغن لگانے کی ہر کوشش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے پی ایف یو جے دستور
اسلام آباد (گردو پیش ) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس دستور نے اسلام آباد اعلامیہ جاری کر دیا ہے جس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا ہے صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے جدوجہد جاری رہے گی آزادی صحافت پر قدغن لگانے کی ہر کوشش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا اسلام آباد اعلامیہ کی منظوری پی ایف یو جے دستور کی ایف ای سی کے تین روزہ اجلاس کے اختتام پر دی گئی ایف ای سی کے اجلاس میں متعدد قراردادیں منظور کی گئیں جن میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا ہے کہ آزادی صحافت کے خلاف کوئی ساز ش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی ایف ای سی کے اجلاس کی صدارت محمد نوازرضا نے کی۔قرارداد وں میں صحافیوں کو تنخواہوں کی بروقت ادائیگی ،ان کی جبری برطرفیوں اور گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ۔
پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس دستور کے تین روزہ ایف ای سی اجلاس میں شریک ملک بھر سے سینئر صحافیوں نے واضح کیا ہے کہ آزادی صحافت پر کوئی قدغن برداشت نہیں کریں گے حرمت قلم کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا صحافیوں کودرپیش مسائل کے حل کیلئے حکومت عملی اقدامات کرے ۔اجلاس کے آخری سیشن میں پی ایف یوجے دستور کے صدر محمد نواز رضا، مرکزی سیکرٹری اے ایچ خان زادہ ،اسسٹنٹ سکرٹری عامرلطیف،سینئر نائب صدر ملک شکیل الرحمن ، رائو شمیم ، میاں سلیم شاہد اشفاق احمد ، نوید انجم ، پنجاب یونین آف جرنلسٹس کی صدر محمد رحمن بھٹہ ،، قمر زمان بٹ ، ، کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر خلیل احمد ناصر،حیدرآباد یونین آف جرنسلٹس دستور کے جنرل سیکریٹری لالہ مرزاخان سینئر صحافی عبدالحفیظ عابد،آر آئی یوجے دستور کے صدر سید قیصرعباس شاہ جنرل سیکریٹری عبدالرشید ملک سمیت ملک بھر سے یوجیز کے صدور اور جنرل سیکریٹریزنے شرکت کی۔
اس موقع پر منظور کی گئی قرادادوں میں مطالبہ کیا گیا کہ حکومت آزادی اظہار رائے کے تحفظ کو یقینی بنائے ۔پی ایف یو جے دستور نے ملک میں ہمیشہ جمہوریت کی بالادستی کے لیے آواز بلند کی ہے ۔ آزادی صحافت کا گلہ گھونٹے کی کسی بھی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گی گزشتہ چند برسوں سے ملک بھرکے صحافی شدید مسائل سے دوچار ہیں میڈیا بحران کا شکار ہے جس کے حل کیلئے حکومت عملی اقدامات کرے۔ صحافیوں کیلئے لائف انشورنس ، ہاوسنگ اسکیم سمیت علاج معالجہ کی جدید سہولیات،بچوں کیلئے میرٹ پر سرکاری ملازمتوںکاکوٹہ مختص کرنے کیلئے اقدامات کرے۔
قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ صحافیوں کے خلاف سچ بولنے اور سچ لکھنے کی پاداش میں مقدمات درج کرنے اور انھیں ہراساں کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے بعض سیاسی جماعتوں کی جانب سے صحافیوں کو ہراساں کئے جانے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہاکہ صحافیوں کی کردار کشی اور انھیں ڈرانے دھمکانے کے سلسلے کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا ۔اجلاس میں صحافیوں کے واجبات ،تنخواہوں کی ادائیگی میں آئی ٹی این ای کے چیئرمین شاہد محمود کھو کھر کےکردار کو سراہا۔آئی ٹی این ای کی کاوشوں کے باعث بہت سے صحافیوں کو ان کے واجبات ادا کیے جبکہ اداروں کو سرکاری اشتہارات کی فراہمی کو تنخواہوں کی ادائیگی سے مشروط کردیا گیا ہے ۔اجلاس میں شریک پی ایف یو جے دستور کے رہنماؤں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ صحافیوں اور پریس کلب کے وقار کے تحفظ کیلے جدوجہد جاری رکھیں گے




