حیسکو انتظامیہ شیڈول مطابق بجلی بند کریں حافظ ارمان احمد
حیدرآباد(بیورو گردوپیش) جمعیت علماءاسلام س حیدرآباد کے جنرل سیکریٹری حافظ ارمان احمد اسلام نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کے حیسکو انتظامیہ کی جانب سے لیٹر جاری کیا جاتا ہے کے بجلی صبح 8 بجے سے 1 بجے تک بند رہے گی عوام روزانہ 1 بجے تک بجلی کے آنے کا انتظار کرتی ہے مگر بجلی شام 5 بجے آتی ہے حیسکو انتظامیہ کو چاہیے کے جتنی لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کریں اسی کے مطابق بجلی بند کریں عوام کو دھوکے میں نہ رکھیں پچھلے ایک ہفتے سے جمعہ اور اتوار کو چھوڑ کر مسلسل صبح 8 بجے سے شام 5 پجے تک بجلی بند کی جارہی ہے اتنی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باوجود رات 10 سے 1 بجے تک پھر لوڈشیڈنگ کردی جاتی ہے جس کی وجہ سے حیدرآباد کے شہری خصوصاً نورانی بستی چشتیہ کالونی محبوب ٹاؤن لیاقت کالونی کے مکین شدید مشکلات میں مبتلا ہیں ہم نگران حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کے حیسکو کی اس ناقص کارکردگی کا فوری نوٹس لے اور عوام کو بجلی کی فراہمی یقینی بنائے



