پاکستان

صدر مملکت نے اپنے سیکرٹری وقار احمد کی برطرفی کی سفارش کر دی

حیدرآباد(گردوپیش)ویب ڈیسک: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے سیکرٹری وقار احمد کو عہدے سے ہٹانے کی سفارش کر دی۔ اس سلسلے میں ایوان صدر کی جانب سے وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری کو خط لکھ کر کہا گیا ہے کہ صدر مملکت کے سیکرٹری وقار احمد کی مزید خدمات درکار نہیں۔ ایوان صدر نے گریڈ 22 کی افسر حمیرہ احمد کو صدر مملکت کی سیکرٹری مقرر کرنے کی سفارش کر دی۔ ایوانِ صدر کی جانب سے جاری ہونے والے خط میں کہا گیا ہے کہ صدر مملکت کے سیکرٹری وقار احمد کی خدمات کی مزید ضرورت نہیں لہذا ان کی خدمات اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو واپس کی جاتی ہیں۔ یاد رہے کہ کل کے واضح بیان کے پیشِ نظر ایوانِ صدر نے صدر مملکت کے سیکرٹری کی خدمات اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو واپس کر دیں۔

girdopesh

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

پاکستان

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کردی

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی توڑ دی جس کے بعد وفاقی کابینہ تحلیل ہوگئی، وزیراعظم نے
چیف جسٹس
پاکستان

چیف جسٹس پاکستان نے موجودہ صورتحال کا از خود نوٹس لے لیا

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سپریم کورٹ پہنچ گئے اور موجودہ صورتحال کا نوٹس لے لیا۔ سپریم کورٹ کی