پاکستان

 انتخابات کا انعقاد، ایوان صدر میں چیف الیکشن کمشنر طلب

حیدرآباد(گردوپیش)ویب ڈیسک: عام انتخابات کی تاریخ مقرر کرنے کیلئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چیف الیکشن کمشنر کو طلب کرلیا۔ صدر مملکت نے ملک میں عام انتخابات کی تاریخ کے فیصلے کے لیے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کو خط لکھ دیا جس میں انہیں آج یا کل ملاقات کی دعوت دی گئی ہے۔
ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ صدر مملکت نے 9 اگست کو وزیراعظم کے مشورے پر قومی اسمبلی کو تحلیل کیا، صدر آئین کے آرٹیکل 48 (5) کے تحت اسمبلی کے عام انتخابات کے انعقاد کے لیے تحلیل کی تاریخ کے 90 دن میں تاریخ مقرر کرنے کے پابند ہیں اور الیکشن کی تاریخ اسمبلیوں کی تحلیل کی تاریخ سے 90دن سے زیادہ نہیں ہونی چاہئے۔
صدر مملکت کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کو آج یا کل صدر کے ساتھ ملاقات کے لیے مدعو کیا جاتا ہے تاکہ عام انتخابات کے لیے مناسب تاریخ طے کی جا سکے۔

girdopesh

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

پاکستان

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کردی

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی توڑ دی جس کے بعد وفاقی کابینہ تحلیل ہوگئی، وزیراعظم نے
چیف جسٹس
پاکستان

چیف جسٹس پاکستان نے موجودہ صورتحال کا از خود نوٹس لے لیا

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سپریم کورٹ پہنچ گئے اور موجودہ صورتحال کا نوٹس لے لیا۔ سپریم کورٹ کی