پاکستان

آزادی اظہار رائے و معلومات تک رسائی بنیادی حقوق ہیں، جسٹس فائز عیسٰی

حیدرآباد(گردوپیش)ویب ڈیسک: جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ کی کابینہ کی تقریبِ حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام قوانین کا مقصد سچ سامنے لانا ہی ہے اور انصاف سچ کی بنیاد پر ہی ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فیصلہ آنے پر کوئی بھی فریق کہہ سکتا ہے کہ فیصلہ ٹھیک نہیں ہوا، خبر اور رائے میں فرق ضروری ہے، ایک سچائی ہوتی ہے اور ایک رائے ہوتی ہے، رائے سے اختلاف کیا جاسکتا ہے، سچ سے کوئی اختلاف نہیں کرسکتا۔
جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے کہا کہ ذمہ دارانہ صحافت وقت کی ضرورت ہے، مثبت صحافت کا معاشرے پر اچھا تاثر قائم ہوتا ہے، صحافی اور جج ہمیشہ سچ کی تلاش میں رہتے ہیں، سچ بولنا کوئی مشکل کام نہیں، جھوٹ کو یاد رکھنا مشکل ہوتا ہے، سچ کو یاد رکھنا آسان ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کے تمام مذاہب میں سچ کو فوقیت دی گئی ہے، نبی کریمﷺ سے پوچھا گیا کہ مومن جھوٹا ہو سکتا ہے یا نہیں تو آپﷺ نے فرمایا کہ نہیں، سچ کی اہمیت اسلام سے پہلے بھی تھی، انجیل میں ہے کہ سچ آزاد کرتا ہے۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مزید کہا کہ آئین میں آزاد صحافت کا ذکر ہے، صحافی کا مطلب ہے جو سچی خبر پہنچائے، صحافی کے پاس سپریم کورٹ اور حکومت سمیت تمام اداروں سے معلومات لینے کا حق ہے، آزادی اظہار رائے و معلومات تک رسائی بنیادی حقوق ہیں۔

girdopesh

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

پاکستان

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کردی

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی توڑ دی جس کے بعد وفاقی کابینہ تحلیل ہوگئی، وزیراعظم نے
چیف جسٹس
پاکستان

چیف جسٹس پاکستان نے موجودہ صورتحال کا از خود نوٹس لے لیا

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سپریم کورٹ پہنچ گئے اور موجودہ صورتحال کا نوٹس لے لیا۔ سپریم کورٹ کی