ڈپٹی کمشنرحیدرآباد کی مزہبی رہنماوں سے ملاقات درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت
حیدرآباد(گردوپیش)ڈپٹی کمشنر حیدر آباد طارق قریشی نے اپنے دفتر واقع شھباز بلڈنگ میں ربیع الاول کے حوالے سے کیے جانیوالے انتظامات اور درپیش مسائل کے حل کا جائزہ لینے کیلئے متعلقہ افسران سے اجلاس کی صدارت کی اس موقع پر اجلاس میں میونسپل کمشنر ایچ ایم سی انیس احمد دستی، ایم ڈی واسا انجم سعید چاروں تعلقوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، حیسکو ایس ای سرکل ون اور ٹو کے علاوہ مذہبی تنظیموں کے علمائے کرام نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر طارق قریشی نے تمام اداروں کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ رابطے کے فقدان کو ختم کریں اور ربیع الاول کے دوران علماء کرام اور منتظمین کو تقاریب کے انعقاد میں درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کو یقینی بنائیں



