حیدرآباد کی خبریں

بِڑھتی ہوئی مہنگائی پر قابو پانے کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں چوہدری نظام الدین آرائیں

حیدرآباد(گردوپیش)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور معروف بلڈر چوہدری نظام الدین آرائیں نے کہا ہے کہ بِڑھتی ہوئی مہنگائی پر قابو پانے کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں، خاص طورپر ادویات کی قیمتیں کم کی جائیں اور جان بچانے والی ادویات کی مارکیٹ میں دستیابی کو یقینی بنایا جائے، انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے منافع خور اور مفاد پرست عناصر اس قدر بے ضمیر ہوچکے ہیں کہ اب جان بچانے والی ادویات بھی مارکیٹ سے غائب کردی گئی ہیں جس کی وجہ سے بیمار افراد کو مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہاہے۔ خاص طورپر انسولین، دل و جگر کے امراض، شوگر، بلڈ پریشرکے علاوہ دیگر امراض میں استعمال ہونے والی اودیات کی یا تو قیمتوں میں من مانے اضافے کردیئے گئے یا پھر یہ ادویات مارکیٹ سے غائب ہوگئی ہے جس کی وجہ سے غریب عوام مہنگے داموں یہ دوائیں خریدنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اب علاج بھی غریب کی پہنچ سے دور ہوگیا ہے۔ صحت، تعلیم اور روزگار کی فراہمی حکمرانوں کی ذمہ داری ہے لیکن اس ملک میں نہ تو کوئی ادارہ نہ کوئی حکمران اپنی ذمہ داری پوری کرنے کو تیار ہے جس کی وجہ سے غریب عوام مشکلات سے دوچار ہے۔ نگراں حکومت اس صورتحال کا نوٹس لے اور غریب عوام کو سستے علاج کی سہولیات فراہم کریں۔

girdopesh

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

حیدرآباد کی خبریں

گیس کی لوڈشیڈنگ نے گھروں کے چولہے ٹھنڈے کردیئے ہیں ، سرشام ہی گیس کی بندش سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے عمران قریشی

حیدرآباد(گردوپیش) پاکستان تحریک انصاف حیدرآباد کے سینئر رہنما عمران قریشی نے کہا ہے کہ گیس کی لوڈشیڈنگ نے گھروں کے
حیدرآباد کی خبریں

ہمارا مقصد دکھی انسانیت کی خدمت کرنا ہے سیلاب کے بعد لوگ سخت پریشانی کے عالم میں ہیں جماعت اسلامی جماعت اسلامی حیدرآباد

حیدرآباد(گردوپیش) جماعت اسلامی زون وسطی کے زیر اہتمام الخدمت فاؤنڈیشن ونٹر پیکیج کے تحت جامیہ اسلامیہ ہائی اسکول آڈیٹوریم ہال