پاکستان

نواز شریف کی وطن واپسی پر سب کچھ قانون کے مطابق ہوگا، مرتضیٰ سولنگی

حیدرآباد(گردوپیش

ویب ڈیسک: نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ نوازشریف جیل کی دیواریں توڑ کر نہیں بلکہ عدالت اورحکومت کی اجازت سے گئے تھے، واپس آئینگے تو ان کےساتھ آئین وقانون کےمطابق سلوک ہوگا۔
مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ آزادی صحافت پر یقین رکھتےہیں، صحافیوں کےساتھ زیادتی پرخاموش نہیں رہیں گے،

ملک میں الیکشن ہوں یا نہ ہوں، کراچی پریس کلب میں انتخابات ہمیشہ ہوتے ہیں، یہاں سے سب سے زیادہ جمہوریت کے لئے آواز اٹھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ صحافیوں کی بہبود ترجیحات میں ہے، آزادی اظہار رائے کے لئے کراچی پریس کلب کا اہم کردار ہے، البتہ نگراں حکومت محدود مدت کے لئے آئی ہے مگر صحافیوں کے مسائل کیلئے جو ممکن ہوا کریں گے۔
نوز شریف کی واپسی سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف تین دفعہ وزیراعظم رہے، میرے علم میں نہیں نوازشریف کونسی عدالت کا دروازکھٹکھٹائیں گے، ان سوالوں کا جواب نوازشریف نےخود دینا ہے۔
نگراں وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ انتخابات سے متعلق کچھ لوگوں کے ذہن میں الجھن ہے اور الجھن پیدا کرنا کچھ لوگوں کا کاروبار ہے، عام انتخابات کےحوالےسےنگران حکومت کسی الجھن کا شکارنہیں۔
انہوں نے کہا کہ نگران حکومت اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرے گی، الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ جنوری میں انتخابات ہوں گے، حلقہ بندیوں کےبعد جلد ہی الیکشن کی حتمی تاریخ دے دی جائےگی۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تمام رجسٹرسیاسی جماعتوں کوالیکشن میں برابرکےمواقع فراہم کریں گے، ہم نے ملکی معیشت میں استحکام لانا ہے، ہمارا کام ہے کہ ملک ڈیفالٹ کی طرف نہ جائےاوردرجہ حرارت کم ہو.

girdopesh

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

پاکستان

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کردی

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی توڑ دی جس کے بعد وفاقی کابینہ تحلیل ہوگئی، وزیراعظم نے
چیف جسٹس
پاکستان

چیف جسٹس پاکستان نے موجودہ صورتحال کا از خود نوٹس لے لیا

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سپریم کورٹ پہنچ گئے اور موجودہ صورتحال کا نوٹس لے لیا۔ سپریم کورٹ کی