پاکستان

چوہدری پرویزالہٰی کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14 روز کی توسیع

حیدرآباد(گردوپیش ویب ڈیسک: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب و پی ٹی آئی کے مرکزی صدر چوہدری پرویزالہٰی کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14 روز کی توسیع کر دی گئی ہے۔ یاد رہے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف غیر قانونی بھرتیوں کا کیس چل رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا گیا جہاں ان کی سماعت ہونا تھی۔
اینٹی کرپشن حکام نے سماعت کے دوران کہا کہ سابق وزیراعلیٰ نے پنجاب اسمبلی میں نہ صرف گریڈ 17 میں بھرتیاں کیں بلکہ پنجاب اسمبلی میں امیدواروں کے ریکارڈ میں بھی ردوبدل کیا۔ اس کے ساتھ دیگر عوامل کی جانکاری اور انکوائری پر تمام بھرتیاں جعلی ثابت ہوئیں۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نے سماعت کے اختتام پر سابق وزیر اعلیٰ چوہدری پرویزالہٰی کا مزید 14 روزہ ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں 14 دسمبر کو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

girdopesh

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

پاکستان

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کردی

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی توڑ دی جس کے بعد وفاقی کابینہ تحلیل ہوگئی، وزیراعظم نے
چیف جسٹس
پاکستان

چیف جسٹس پاکستان نے موجودہ صورتحال کا از خود نوٹس لے لیا

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سپریم کورٹ پہنچ گئے اور موجودہ صورتحال کا نوٹس لے لیا۔ سپریم کورٹ کی