پاکستان

پرویز الٰہی کی چار پسلیاں ٹوٹ گئی ہیں، میڈیکل رپورٹ

حیدرآباد(گردوپیش ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء پرویز الٰہی کے اڈیالہ جیل میں گرنے سے زخمی ہونے کی تفصیلی میڈیکل رپورٹ منظر عام پر آگئی جس کے مطابق ان کی چار پسلیاں ٹوٹ گئی ہیں ۔
میڈیکل رپورٹ کے مطابق الٰہی کے ایکسرے لیے گئے جن میں پسلیوں میں فریکچر سامنے آیا۔
رپورٹ کے مطابق واش روم میں گرنے سے پرویز الہی کے ماتھے پر بھی چوٹ آئی ہے، ان کے سر پر بائیں طرف نیل اور چوٹ کا نشان موجود ہے۔
ان کی بائیں آنکھ کے قریب اور بائیں بازو پر بھی چوٹ لگی جبکہ چھاتی کا دائیاں حصہ سوجا ہوا ہے۔ پرویز الہی کا بائیاں گھٹنا بھی زخمی ہوا ہے۔
پرویز الٰہی کا چیک ایپ پمز اسلام آباد اور بینظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی کے ڈاکٹرز نے کیا جن میں جنرل سرجن، ماہر کارڈیولوجسٹ اور آرتھوپیڈک شامل تھے۔
ڈاکٹروں کی جانب سے میڈیکل رپورٹ میں پرویز الٰہی کو دو ہفتے آرام کا مشورہ دیاگیا ہے ۔

girdopesh

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

پاکستان

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کردی

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی توڑ دی جس کے بعد وفاقی کابینہ تحلیل ہوگئی، وزیراعظم نے
چیف جسٹس
پاکستان

چیف جسٹس پاکستان نے موجودہ صورتحال کا از خود نوٹس لے لیا

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سپریم کورٹ پہنچ گئے اور موجودہ صورتحال کا نوٹس لے لیا۔ سپریم کورٹ کی