سانحہ پریٹ آباد حیدرآبادکا بڑا افسوس ناک واقعہ ہے رفیق مگسی
حیدرآباد(گردوپیش
سانحہ پریٹ آباد حیدرآباد بڑا افسوس ناک واقعہ ہے گیس سلینڈر پھٹنے سے بچے عورتیں جوان بزرگ جھلس کرموت کے منہ میں چلے گئے ہیں شہری آباد میں ھیس سلنڈر کا دوکانوں پر ہونا ضلعی انتظامیہ کی کھلی نااہلی ہے مسلم لیگ فنکشنل ضلع حیدرآباد متاثرہ خاندانوں کےدکھ میں برابر کے شریک ہیں
ہمارے ملک میں قدرتی گیس کےذخائروافر مقدار میںموجود ہیں لیکن کرپشن حکمرانوں کی لوٹ مار کی وجہ سے آج عوام گھریلوں گیس مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہے،انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اپنے فیکٹریوں میں گھریلوں گیس استعمال کرتی ہے آج جو سانحہ پیش آیااسی کی وجہ ہے اس کا مقدمہ بھی حکومت سندھ اورپیپلزپارٹی اور حیدرآباد ضلعی انتظامیہ کے خلاف درج ہونی چاہیئے، انہوں نے کہا کہ ایک جانب شہری بری طرجلس گئے ہیں تو دوسری جانب
حیدرآباد میں برن وارڈ میں انکے کیلئے کوئی سہولت موجود نہیں ہے ،انہون نے کہاکہ حکومت سندھ کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے سندھ می ہیلتھ کے حوالے سے بڑے کام کیئے ہیں یہ ہے محکمہ صحت کے کارنامے اور کارکردگی،کروڑوں اربوں روپے اسپتالوں کے ناموں پر پیپلزپارٹی حکومت خود ہضم کرگئی ہے یہاں تو ایمبولینس تک موجود نہیں،محکمہ صحت سے لیکر ایمبولینس ایس اور ڈاکٹر تک سب کرپشن میں ملوث ہیں۔اسپتالوں کا حال دیکھ کر دل خون کے آنسوں روتاہے کہ ہم اپنے عوام سے ٹیکس لیکر انہیں کیا سہولت مہیاکرتے ہیں،سندھ کے ساتھ اس طرح کا ظلم آخر کب تک ہوتارہے گا،کرپشن کے روک تھام والے ادارے کیوں خاموش ہیں،سول اسپتال حیدرآباد فقدان کا گھرہے اور کرپشن کی آماج گاہ ہے بن،مریضوں کیلئے کوئی سہولیات مودنہیں اسپتال کا عملہ دوائیاں نجی میڈیکل اسٹوروں پرفروخت کررہے ہیں،وہی دوائیاں مریض پرائیویٹ میڈیکل اسٹوروں سے دوگنی قیمت پر خرید رہے ہیں،جہاں موقع ملتا ہے وہی پیپلزپارٹی حکومت کرپشن کرتی ہیں،پیپلزپارٹی حکومت نے اسپتالوں کو بھی نہیں بخشاہے،انہوں نے کہا کہ حیدرآبادکے برن وارڈ میں سہلت نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کو کراچی منتقل کیاجارہا تھا جس کے باعٹ کچھ مریض دم توڑ گئے،
سندھ حکومت فوری طورپر جاںبحق والے افراد کے لواحقین کی مالی مدد کرے کیونکہ سارے غریب طبقے کے لوگ ہیں مزدوری کرکے اپنے گھر چلاتے ہیں




