حیدرآباد کی خبریں

صوبائی محتسب اعلیٰ و اکاﺅنٹس جنرل سندھ کی ہدایات پر ریجنل ڈائریکٹر صوبائی محتسب عبدالوہاب میمن نے آج ڈسٹرکٹ اکاﺅنٹس آفس حیدرآباد میں کھلی کچہری منعقد کی

حیدرآباد(گردوپیش صوبائی محتسب اعلیٰ سندھ اور اکاﺅنٹس جنرل سندھ کی ہدایات پر ریجنل ڈائریکٹر صوبائی محتسب عبدالوہاب میمن نے آج ڈسٹرکٹ اکاﺅنٹس آفس حیدرآباد میں کھلی کچہری منعقد کی – کھلی کچہری میں ریجنل ڈائریکٹر عبدالوہاب میمن نے کہا کہ مسائل کو حل کرنا اور عوام کوتکالیف سے نجات دلاناعین عبادت ہے جبکہ سرکاری ملازمین کے مسائل کو حل کرناہماری ذمہ داری ہے – کھلی کچہری میں محکمہ تعلیم، محکمہ پولیس، محکمہ ایگریکلچراور دیگر اداروں کے سرکاری ملازمین نے اپنی پینشن ، گریجویٹی، جی پی فنڈاور اکاﺅنٹس سے متعلق شکایات سے ریجنل ڈائریکٹر کو آگاہ کیا – ریجنل ڈائریکٹر نے اکاﺅنٹس سے متعلق سرکاری ملازمین کے مسائل کو تفصیل سے سنا اورڈسٹرکٹ اکاﺅنٹس آفیسرحیدرآباد، ٹریژری کے دیگر متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ مذکورہ شکایت گندگان کے مسائل کوفوری حل کیاجائے اور حل طلب پیچیدہ شکایات کے قانون اور قوائط کی کاپی منسلک کرکے انہیں ارسال کی جائے- کھلی کچہری میں ڈسٹرکٹ اکاﺅنٹس آفیسرحیدرآباد اور دیگرمتعلقہ افسران بھی موجود تھ

girdopesh

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

حیدرآباد کی خبریں

گیس کی لوڈشیڈنگ نے گھروں کے چولہے ٹھنڈے کردیئے ہیں ، سرشام ہی گیس کی بندش سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے عمران قریشی

حیدرآباد(گردوپیش) پاکستان تحریک انصاف حیدرآباد کے سینئر رہنما عمران قریشی نے کہا ہے کہ گیس کی لوڈشیڈنگ نے گھروں کے
حیدرآباد کی خبریں

ہمارا مقصد دکھی انسانیت کی خدمت کرنا ہے سیلاب کے بعد لوگ سخت پریشانی کے عالم میں ہیں جماعت اسلامی جماعت اسلامی حیدرآباد

حیدرآباد(گردوپیش) جماعت اسلامی زون وسطی کے زیر اہتمام الخدمت فاؤنڈیشن ونٹر پیکیج کے تحت جامیہ اسلامیہ ہائی اسکول آڈیٹوریم ہال