پاکستان

حیدرآباد(گردوپیش نیوز ڈیسک بشری بی بی کی گرفتاری قومی احتساب بیورو کی ٹیم پشاور سے خالی ہاتھ روانہ

حیدرآباد(گردوپیش نیوز ڈیسک سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی 190ملین پاؤنڈ میں گرفتاری کے لیے قومی احتساب بیورو کی ٹیم پشاور سے خالی ہاتھ راولپنڈی روانہ ہوگئی

خیال رہے کہ ہوم سیکرٹری کو نیب حکام کی جانب سے تحریری طور پر کہا گیا ہے کہ وہ ملزمہ کی گرفتاری کے سلسلے میں تعاون کریں۔

یاد رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے غیر حاضری کی بنیاد پر بشری بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں اس مقدمے کی گزشتہ چار سماعتوں سے بشری بی بی عدالت میں پیش نہیں ہو رہیں۔

اس مقدمے میں تمام گواہوں کے بیانات قلمبند کیے جاچکے ہیں اور ملزمان عمران خان اور بشری بی بی نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 342 کے تحت اپنا بیان قلمبند کروانا ہے لیکن ابھی تک ان دونوں ملزمان نے اپنا بیان ریکارڈ نہیں کرایا۔

اس مقدمے میں ملزمان کے بیان کے بعد فریقین کی جانب سے حتمی دلائل دیے جائیں گے جس کے بعد اس مقدمے کا فیصلہ سنایا جائے گا۔

یاد رہے کہ اس مقدمے میں شہزاد اکبر زلفی بخاری نجی ہاوسنگ سوسائٹی کے سربراہ ملک ریاض اور ان کے بیٹے کو اشتہاری قرار دیا ہے۔

girdopesh

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

پاکستان

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کردی

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی توڑ دی جس کے بعد وفاقی کابینہ تحلیل ہوگئی، وزیراعظم نے
چیف جسٹس
پاکستان

چیف جسٹس پاکستان نے موجودہ صورتحال کا از خود نوٹس لے لیا

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سپریم کورٹ پہنچ گئے اور موجودہ صورتحال کا نوٹس لے لیا۔ سپریم کورٹ کی