ایم کیوایم میڈل کلاس کے لوگوں کی نمائندہ جماعت ہے ایم کیوایم شعبہ خواتین حیدرآباد
حیدرآباد(گردوپیش ایم کیو ایم حیدرآباد ڈسٹرکٹ شعبہ خواتین کی انچارج و اراکین کمیٹی نے کہا ہے کہ آج دنیا بھر میں وومن ورکنگ خواتین کا دن منایا جا رہا ہے ایم کیو ایم مڈل کلاس کے لوگوں کی نمائندہ جماعت ہے اور آج معاشرے میں ہزاروں لاکھوں خواتین ورکنگ کلاس سے تعلق رکھتی ہیں جہاں وہ اپنے گھر اپنے بچوں خاندانوں کی قسمت بدلنے اور پیٹ پالنے کے لئے گھر سے نکل کر ورکنگ کرتی ہیں لیکن ہمارا معاشرتی اطوار اور بے حسی انکے تحفظ و مستقبل کے لئے کوئی خاص مدد نہیں کر پاتی اس لئے انہیں معاشرے میں وہ مقام نہیں ملتا جس کی وہ حقدار ہیں خواتین کے بغیر معاشرے میں ترقی ممکن نہیں ہے اس کے لئے ہمیں خواتین جو اس پاکستانی قوم و معاشرے کا نصف سے زائد ہیں انہیں احترام اور حکومتی سطح پر ایسے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے جہاں انہیں معاشرے کا باعزت مقام دیا جا سکے کیونکہ ورکنگ کلاس کی خواتین کے مسائل بھی عام عورت سے علیحدہ ہوتے ہیں ایم کیو ایم پاکستان کی وہ واحد جماعت ہے جس نے ورکنگ کلاس کی خواتین کو عام خواتین کے مسائل کے حل کے لئے پارلیمنٹرین بنایا انہیں کونسلر، چیئرپرسن بنایا آج بھی ایم کیو ایم کا شعبہ خواتین ایم کیو ایم کی ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے جہاں شعبہ خواتین کی ذمہ داران اپنے فرائض کی ادائیگی کے لئے جان توڑ محنت کرتی ہیں لہذا شعبہ خواتین ڈسٹرکٹ حیدرآباد حکومت وقت سے مطالبہ کرتی ہے کہ ورکنگ کلاس خواتین کے لئے شعبہ ہراسانی کو فعال کیا جائے جہاں انکی جائز شکایات پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے ورکنگ کلاس خواتین کو رجسٹرڈ کیا جائے جہاں انکی ذہنی نشوونما اور حقوق کے لئے ورکشاپس و سیمینار کے ذریعے انکی ذہنی سطح کو بڑھایا جائے ورکنگ کلاس خواتین کے لئے خصوصی اقدامات جیسے انکے بچوں کی تعلیم میں رعایت انکے چھوٹے کاروبار کے لئے بلاسود قرضے اور گھریلو ضروریات کے سامان کے لئے آسان بلاسود قرضوں کی فراہمی کے ذریعے انہیں معاشرے کا مفید فرد بنایا جا سکتا ہے



