حیدرآباد کی خبریں

حیدرآباد ائیر پورٹ کو جلد اندورن ملک فلائٹس کے لئے بحال کیا جائے پروفیسر انجینئر عبدالعلیم خانزادہ

حیدرآباد(گردوپیش حیدرآباد ائیر پورٹ کو جلد اندورن ملک فلائٹس کے لئے بحال کیا جائے پروفیسر انجینئر عبدالعلیم خانزادہ

ایم کیو ایم کے حق پرست رکن قومی اسمبلی این اے 219 حیدرآباد پروفیسر انجینئر عبدالعلیم خانزادہ نے اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ہوابازی کے اجلاس میں بطور رکن شرکت کی ہوابازی کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے کمیٹی روم میں نوابزادہ افتخار احمد خان بابر کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں پاکستان کے تمام ائیر پورٹس پر جاری ترقیاتی پروجیکٹس کا جائزہ اور کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا اجلاس میں پاکستان کے تمام ائیر پورٹس پر جاری پروجیکٹس و کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر مہرین رزاق بھٹو کی سربراہی میں ایک سب کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں حق پرست رکن قومی اسمبلی پروفیسر انجینئر عبدالعلیم خانزادہ کو سب کمیٹی کا رکن نامزد کیا جو پاکستان کے تمام ائیر پورٹس کے پروجیکٹس و کارکردگی کا جائزہ لیکر رپورٹ مرتب کریں گے اجلاس کے دوران پروفیسر انجینئر عبدالعلیم خانزادہ نے حیدرآباد ائیرپورٹ کی غیر فعالیت کا معاملہ اٹھایا اور اسے جلد اندورن ملک فلائٹس کے لئے فعال کرنے کا کہا چئیرمن قائمہ کمیٹی نے بالا حکام کو اس معاملے کو فورآ حل کرنے کی ہدایت کی اجلاس کے بعد قائمہ کمیٹی اراکین نے ائیرپورٹ پر موجود مسافروں سے بھی سول ایوی ایشن و ائیر پورٹ انتظامیہ کی کارکردگی کے بابت سوالات و معلومات حاصل کیں

girdopesh

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

حیدرآباد کی خبریں

گیس کی لوڈشیڈنگ نے گھروں کے چولہے ٹھنڈے کردیئے ہیں ، سرشام ہی گیس کی بندش سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے عمران قریشی

حیدرآباد(گردوپیش) پاکستان تحریک انصاف حیدرآباد کے سینئر رہنما عمران قریشی نے کہا ہے کہ گیس کی لوڈشیڈنگ نے گھروں کے
حیدرآباد کی خبریں

ہمارا مقصد دکھی انسانیت کی خدمت کرنا ہے سیلاب کے بعد لوگ سخت پریشانی کے عالم میں ہیں جماعت اسلامی جماعت اسلامی حیدرآباد

حیدرآباد(گردوپیش) جماعت اسلامی زون وسطی کے زیر اہتمام الخدمت فاؤنڈیشن ونٹر پیکیج کے تحت جامیہ اسلامیہ ہائی اسکول آڈیٹوریم ہال