بیوروکریسی نےحیدرآباد کولاوارث کردیا،بارش نےپیپلزپارٹی کےمیئراورصوبائی حکومت کی ناکامی ظاہرکردی
حیدرآباد(گردوپیش ) ایم کیو ایم کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کی بارش کے بعد حیسکو اور پیپلز پارٹی کے مئیر وصوبائی حکومت پر تنقید، حیسکو بیورو کریسی نے حیدرآباد کو لاوارث کر دی
ایم کیو ایم حیدرآباد ڈسٹرکٹ کے حق پرست اراکین قومی اسمبلی سید وسیم حسین و پروفیسر انجینئر عبدالعلیم خانزادہ، اراکین سندھ اسمبلی راشد خان ایڈووکیٹ،انجینئر صابر حسین قائم خانی،ناصر حسین قریشی نے مرکز کی ہدایت پر بارش کے بعد ایم کیو ایم کے ٹاؤن یوسیز ذمہ داران کارکنان کے ہمراہ فوری طور پر اپنے اپنے حلقہ میں بارش سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے اور عوام کی مشکلات کم کرنے کے لئے حیسکو افسران سے رابطے کئے اور بجلی بحالی کے لئے زور دیا انہوں نے کہا کہ اگر حیسکو انتظامیہ بارش سے پہلے انتظامات کرتی تو آج عوام کو یہ دن دیکھنے نہیں پڑتے کہ بارش کی پہلی بوند پڑتے ہی علاقوں سے بجلی غائب ہو جاتی ہے حق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے ضلعی انتظامیہ، واسا افسران سے بھی رابطے کئے اور انہیں علاقوں کی بدترین صورتحال سے آگاہ کیا انہوں نے مزید کہا کہ حیدرآباد میں مئیر حیدرآباد ٹاؤن چئیرمن یو سی چئیرمن نے گورنمنٹ فنڈز کی لوٹ مار کا بازار گرم کیا ہوا ہے مئیر حیدرآباد کے بلند بانگ دعوے بارش کے پانی میں بہہ گئے آج حیدرآباد کے علاقے بارش کے پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں گھروں میں پانی کھڑا ہے پینے کا پانی علاقوں میں آ نہیں رہا فلٹر پلانٹ پر بجلی نہیں ہے موٹر ٹھیک کام نہیں کر رہی ہیں عوام مئیر حیدرآباد اور حیدرآباد کے تین صوبائی وزراء کی کارکردگی کا تماشہ دیکھ رہے ہیں کہ ہر بارش عوام کے لئے تباہی لا رہی ہے ٹاؤن چئیرمن اور یو سی چئیرمینز سرکاری فنڈز کی لوٹ مار اور سرکاری وسائل کی بندر بانٹ میں مصروف ہیں حیدرآباد کے کچھ مین روڈز کا پانی نکال کر عوام کو گھمراہ کیا جاتا ہے کہ پانی نکال دیا ہے حق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے وزیر اعظم پاکستان سے اپیل کی کہ حیدرآباد کی عوام کو نااہل حیسکو انتظامیہ اور کرپٹ بیوروکریسی سے نجات دلائی جائے



