Uncategorized

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 اپریل سے ردوبدل کے معاملے میں ٹیکس اور لیوی کی شرح، فل لیوی اور ٹیکس کی بنیاد پر قیمتوں کی تجاویز ارسال کردی گئیں۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 اپریل سے ردوبدل کے معاملے میں ٹیکس اور لیوی کی شرح، فل لیوی اور ٹیکس کی بنیاد پر قیمتوں کی تجاویز ارسال کردی گئیں۔ 

ذرائع کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کی ورکنگ پیٹرولیم ڈویژن کو بھیج دی۔

ارسال کی گئی سمری میں موجودہ ٹیکس شرح پر ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 51 روپے 30 پیسے جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 21 روپے 53 پیسے فی لٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ 

ذرائع نے بتایا کہ موجودہ ٹیکس شرح پر مٹی کے تیل کی قیمت میں 36 روپے 5 پیسے، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 38 روپے 89 پیسے فی لٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ 

پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی 30 روپے اور جی ایس ٹی 17 فیصد رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔ 

ذرائع نے بتایا کہ فل لیوی اور جی ایس ٹی کے ساتھ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 119 روپے فی لٹر اضافے کی تجویز ہے۔ 

اسی طرح فل لیوی اور ٹیکسز بنیاد پر پٹرول کی قیمت میں 83 روپے 50 پیسے فی لٹر اضافے کی تجویز ہے۔ 

فل لیوی اور ٹیکسز کی بنیاد پر مٹی کے تیل کی قیمت میں 77 روپے 56 پیسے، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 77 روپے 31 پیسے فی لٹر مہنگا کرنے کی تجویز ہے۔ 

ذرائع نے بتایا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی، نئی قیمتوں کا اطلاق 16 اپریل سے ہونا ہے۔

ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی ورکنگ جی ایس ٹی اور لیوی کی شرح پر بھی کی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اس وقت تمام پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی اور جی ایس ٹی زیرو ہے، ورکنگ 17 فیصد جی ایس ٹی اور 30 روپے فی لٹر لیوی کے بغیر کی گئی۔

girdopesh

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

Uncategorized

پاک فوج کا سارے سیاسی معاملے سے کوئی تعلق نہیں، فواد چوہدری

 اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاک فوج کا سارے سیاسی معاملے سے کوئی تعلق نہیں، جب
Uncategorized

پاکستان تحریک انصاف ضلع حیدرآباد کے رہنما عمران قریشی نے عدم اعتماد کی تحریک مسترد کرنے اور اسمبلیاں تحلیل کئے جانے پر ملک کے عوام کو مبارکباد

اکستان تحریک انصاف ضلع حیدرآباد کے رہنما عمران قریشی نے عدم اعتماد کی تحریک مسترد کرنے اور اسمبلیاں تحلیل کئے