حیدرآباد گردو پیش وزیر اعلی سندہ سیدمراد علی شاھ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شھباز شریف نے کراچی کے اپنے دورے کے دوران سندہ حکومت سے اپنے مکمل تعاون کایقین دلایا ہے
وہ آج اپنے والد سابق وزیر اعلی سندہ مرحوم سید عبداللہ شاھ کی برسی کے موقع پر واہڑ تعلقہ سہیون میں میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔
وزیر اعلی سندہ نے کہا کہ میں وزیر اعظم کا شکر گذار ہوں کہ وہ کراچی آئے اور انہوں نے ہمارے تمام مسائل کو دلچسپی سے سنا اور صوبے کے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کی یقین دہانی کروائی، گذشتہ حکومت سے ایسا تعلق نہیں تھا جو تعلق موجودہ وفاقی حکومت سے ہے بہت جلد وزیر اعظم سے ملاقات کیلئے اسلام آباد جاوں گا۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ملک کا صدر تمام جماعتوں کی متفقہ رائے سے بنایا جائے گا۔ سید مراد علی شاہ نے صحافی کے سوال پر کہا کہ تمام جماعتیں ملکر فیصلہ کریں گی کہ موجودہ وفاقی حکومت کتنا عرصہ چلے گی اور پاکستان پیپلز پارٹی سمیت تمام اتحادی جماعتیں آئندہ انتخابات کے انعقاد سے متعلق ملکر فیصلہ کریں گے۔
وزیر اعلی نے کہا کہ سندہ میں بلدیاتی انتخابات دو مراحل میں کرائے جائیں گے پہلے مرحلے میں 26 جون جبکہ دوسرے مرحلے میں جولائی میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا ۔ کہ لوگ تو چاہتے ہیں کہ کے پی کے اور ملک کے دیگر صوبوں کو تقسیم کرکے وہاں صوبے بنائیں جائیں لیکن اگر ملک میں کہیں بھی صوبہ بنا تو وہ اس علاقے کی عوام کی رائے سے بنے گا تاہم سندہ میں کوئی دوسرا صوبہ نہیں بنے گا۔ مراد علی شاہ نے ایک سوال پہ کہا کہ گذشتہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے بڑا نقصان ہوا ہے اور ملک میں پانی کی قلت بھی اس ہی کا خمیازہ ہے ملک میں پانی کی قلت کی اہم وجہ ڈیمز میں پانی کی کمی ہے جیسے ہی صورتحال بہتر ہوگی انشااللہ ملک بھر سے پانی کی کمی ختم ہوجائیگی انہوں کہا کہ سندہ میں پانی کی کمی سے متعلق وزیر اعظم کو آگاہ کیا ہے کہ سندہ کو پانی کے اکارڈ کے تحت اس کے حصے کا پانی دیا جائے جس پر انہوں نے یقین دلایا ہے کہ بہت جلد یہ مسئلہ حل ہو جائیگا۔
ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ
ہمارے والد مرحوم سید عبداللہ شاھ نے مجھ سمیت اپنے ساری اولاد کی بھترین پرورش کی ہے اور کوئی وہ لمحہ نہیں ہے جس میں ان کی یاد نہ آتی ہو. قبل ازیں وزير اعلی سندہ سید مراد علی شاہ سہون کے قریب گوٹھ ماهی اوٹھو میں کچھ روز قبل زمينی تکرار پر جانبحق ہونے والے اوٹھا برادری کے مقتول عرس اوٹھو اور مقتول جمشيد اوٹھو کے ورثاء گلشیر اوٹہو، علی شیر اوٹہو اور پٹہان اوٹہو سے تعزيت کی۔ اس موقعے پر پاکستان پيپلز پارٹی ضلع جامشورو کے صدر سيد آصف شاھ، ايم اين اے سکندر علی راہپوٹو، رئيس امان الله شاھانی، کمشنر حيدر آباد نديم الرحمان ميمن، ڈپٹی کمشنر جامشورو کئپٹن رٹائرڈ فريد الدين مصطفی ، ڈی سی دادو، ايس ايس پي جامشورو جاويد احمد بلوچ بھی ساتھ تھے۔ بعد میں سید مرادعلی شاہ نے اپنی رہائش گاہ پہ افطار ڈنر میں شرکت کی۔اس موقعے پر ملک و قوم کی ترقی سمیت آبا ؤ اجداد کی مغفرت کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔ افطار ڈنر میں ضلع جامشورو سمیت سندہ بھر سے سیاسی سماجی شخصیات اور عوام الناس نےبڑی تعداد میں شرکت کی۔



