پاکستان

این اے 33 ہنگو کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی نے میدان مار لیا

ہنگو (گردوپیش آن لائن) میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 33 کے ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ڈاکٹر ندیم خیال نے کامیابی حاصل کرلی۔

این اے 33 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہا۔

غیرحتمی اور غیرسرکاری نتیجے کے مطابق ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی امیدوار ڈاکٹر ندیم خیال کامیاب قرار پائے ہیں۔ این اے 33 ہنگو کے تمام 210 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے ندیم خیال 21583 ووٹ لے کرکامیاب ہوئے۔

جمعیت علمائے اسلام کے مفتی عبید اللہ 17153ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

یہ نشست تحریک انصاف کے ایم این اے حاجی خیال کے انتقال بعد خالی ہوئی تھی اور پی ٹی آئی نے اس نشست پر حاجی خیال کے بیٹے کو ٹکٹ جاری کیا۔

girdopesh

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

پاکستان

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کردی

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی توڑ دی جس کے بعد وفاقی کابینہ تحلیل ہوگئی، وزیراعظم نے
چیف جسٹس
پاکستان

چیف جسٹس پاکستان نے موجودہ صورتحال کا از خود نوٹس لے لیا

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سپریم کورٹ پہنچ گئے اور موجودہ صورتحال کا نوٹس لے لیا۔ سپریم کورٹ کی