محکمہ کھیل و نوجوانان امور حکومت سندھ کے تعاون سے حیدرآبادکے مقامی ہوٹل میں سیمنار کا انعقاد
گردو پیش آن لائن محکمہ کھیل و نوجوانان امور حکومت سندھ کے تعاون اورینگ لیڈر کونسل کے زیر اہتمام سماجی اور معاشرتی ترقی کے کاموں کے لئیے نوجوانوں کی حوصلہ افزائ کے حوالے سے ایک روزہ سیمینار کا انڈس ہوٹل میں انعقاد کیا گیا۔جس کے چیف أرگنائزر جنید ڈاہری اور کو أرگنائزر بلاول نصیر تھے۔
سیمینار کے افتتاحی سیشن کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ ہیلتھ أفیسر حیدرأباد ڈاکٹر لالہ جعفر پٹھان نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں اپنے اندر بلا رنگ و نسل لوگوں کی خدمت کا جذبہ پیدا کرنا چائیے۔دین اسلام ہمیں ہدایت کا سیدھا راستہ دکھاتا ہے جس پر چل کر ہم کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔نوجوان عملی زندگی میں کامیابی حاصل کرنے کے لئیے محنت سے جی نہ چرائیں اور علم حاصل کریں۔انہوں نے سماجی اور معاشرتی ترقی میں نوجوانوں کے کردار کو سراہا اور سیمینار کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کو داد دی
سیشن کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر لطیف أباد لالہ اقبال اعوان نے کہا کہ انہیں اتنی بڑی تعداد میں نوجوان مرد و خواتین کی سیمینار میں شرکت دیکھ کر دلی مسرت ہورہی ہے۔تاہم نوجوانوں کو ان کی صلاحیتوں کے اظہار کے لئیے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔
اسرائ یونیورسٹی کی دنیانیاز نے کہاکہ ہمیں معاشرہ میں تبدیلی لانے سے پہلے خود کو تبدیل کرنا ہوگا۔کمیونٹی کے حوالے سے کام کرنے سے نوجوانوں میں اعتماد پیدا ہوتا ہے۔ہماری سوسائٹی میں بیلنس نہیں ہے ہمیں اپنے اندر کو پہنچاننا ہوگا کسی کی بات سن لینا بھی سوشل ورک ہے۔
اس موقع پر مہمان خصوصی ڈاکٹر لالہ جعفر پٹھان۔اسسٹنٹ کمشنر لالہ اقبال اعوان۔سید فاضل بخاری۔جنید ڈاہری دنیا نیاز۔نازش فاطمہ ۔ رضا محمد میمن ۔میر یاسر تالپور۔سجاد خان۔مختار احمد خان۔محمد رفیق راجپوت۔جنید ملک۔ڈاکٹر امداد۔اسماء سومرو۔آمنہ میمن۔عائشہ خان۔ملائکہ نور۔صوبیہ اعوان۔کنزہ قاضی۔ثمینہ شاہ۔وردا قلندری۔سلیمان زیدی۔آمنہ شیخ۔حمیدہ خاصخیلی۔ڈاکٹر شہلا۔ فائزہ شیخ۔چودھری کاشف۔عنصب قریشی۔وقار پالاری۔حسن رضا قریشی۔مزمل خان۔جی۔ایم۔بروہی۔محمد ثاقب۔عمر فاروق۔اسد سومرو۔آصف ساغر۔فقیر محمد ڈاہری اور دیگر میں یادگاری شیلڈز۔گلدستے۔اجرک اور سرٹیفکیٹ تقسیم کئیے۔سیمینار میں نوجوان مرد و خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی
آخر میں چیف آرگنائزر جنید ڈاہری نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔




