میرا سندھ

حیسکوکی جانب سے ماہ رمضان المبارک اور شدید گرمی کے دوران بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے.لوڈشیڈنگ کے باعث شہری پانی کی بوند بوند کوترس گئے

حیدرآباد(گردو پیش آن لائن ) حیسکوکی جانب سے ماہ رمضان المبارک اور شدید گرمی کے دوران بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے.لوڈشیڈنگ کے باعث شہری پانی کی بوند بوند کوترس گئے.ایسی حالت پہلے کبھی نہیں دیکھی شہری.

حیسکو کی جانب سے پورا ماہ رمضان المبارک میں سحری اور افطاری اور دوران بھی بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ھے جسکے باعث شدید گرمی میں جہاں پارہ 48 تک جاپہنچا لیکن لوڈ شیڈنگ میں کمی نہیں آئی اور بدستور 16گھنٹے سے 18گھنٹے تک لوڈشیڈنگ جاری رہی.
شدید لوڈ شیڈنگ کے دروان شہر میں پینے کے پانی کا بھی بحران شدت اختیار کرتاجارہاہے اور شہری بوند بوند کوترس گئے.
حیسکو نے جہاں رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں لوڈ شیڈنگ کم نہیں کی وہاں انہوں نے صارفین کوبھاری بل بھی ارسال کیئے ہیں حیسکو کے اہلکار شہریوں کو بجلی کی فراہمی کو بہتر بنانے کے بجائے کاروباری افراد سے عیدی بھٹورتے دیکھے گئے ہیں
حیسکو سب ڈویژن ODL میں درجنوں ایسے ٹیوب ویل فیکٹریاں گھروں میں نصب اے سی فیکس ریٹ پر چل رہی ہیں جن سے حیسکو کے ملازمین ماہانہ بھاری رقمیں وصول کرکے اپنی جیبیں بھرتے ہیں.
حیسکو کے اس عمل سے ادارے کو سالانہ کروڑوں کا نقصان اٹھاناپڑھ رہاہے.
اسکے نتیجے میں دیگر غریب صارفین کو چونا لگ جاتاہے. صارفین نے وفاقی وزیر پانی بجلی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے.

girdopesh

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

پاکستان میرا سندھ

حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس دستور نے سابق وفاقی وزیر فوادچوہدری کی جانب سے سینئر صحافی مطیع اللہ جان کے ساتھ توہین آمیزروئے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ھے

حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدر لالہ مرزاخان جنرل سیکرٹری فہیم صدیقی اور ممبران مجلس عاملہ نے سینئر صحافی مطیع
میرا سندھ

حیدرآباد (گردوپیش) ایڈ منسٹر یٹر شعیب احمد ملک میونسپل کمشنر فاخر شاکر کی ہدایت پر ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لطیف آباد اینٹی

انکروچمنٹ شکیل قریشی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ سٹی حیدرآباد کی زیر نگرانی حیدرآباد کے مختلف بازاروں میں اور مختلف