پاکستان

ڈالرکی اونچی اڑان،تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے192روپے ایک ڈالر

حیدرآباد(گردوپیش آن لائن) ڈالر اوپن مارکیٹ میں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا جس کے بعد پاکستان میں روپے کی بے قدری کے گزشتہ تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے۔اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 2 روپے مہنگا ہو کر 191 روپے اور 50 پیسے کا ہوگیا ہے، جب کہ فاریکس ٹریڈنگ کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر ایک روپیہ 34 پیسے مہنگا ہوکر تاریخ میں پہلی بار 190روپے کا ہوگیا ہے۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ رواں مالی سال ڈالر کی قیمت میں 32 روپے 46 پیسے اضافہ ہوا ہے۔ ڈالر کی قیمت میں اضافے سے بیرونی قرضوں کے بوجھ میں 4 ہزار ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔معاشی ماہرین کے مطابق آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی پر خدشات کے باعث روپے کی قدر پر دبائو بڑھا ہے۔

girdopesh

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

پاکستان

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کردی

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی توڑ دی جس کے بعد وفاقی کابینہ تحلیل ہوگئی، وزیراعظم نے
چیف جسٹس
پاکستان

چیف جسٹس پاکستان نے موجودہ صورتحال کا از خود نوٹس لے لیا

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سپریم کورٹ پہنچ گئے اور موجودہ صورتحال کا نوٹس لے لیا۔ سپریم کورٹ کی