حیدرآبادکولاوارث نہ سمجھا جائے :ٹی ایل پی
حیدرآباد(گردوپیش آن لائن ) حیدرآباد میں مسلسل بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ،اورپانی کی عدم سپلائی اور عدم نکاسی جیسے مسائل کے خلاف تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے تلک چاڑی سے حیدرآبادپریس کلب تک ریلی نکالی گئی ریلی میں بڑی تعدادمیں میں شہریوں نے شرکت کی جس میں تاجران، مزدور راہنماؤں وکلاء، اور سول سوسائیٹی سے تعلق رکھنے والے افرادشامل تھے
ریلی کی قیادت ضلعی امیر علامہ صوفی رضا محمد عباسی کررہے رھے تھے،اس موقع پر خطاب کرتے ہو ئے صوبائی راہنما ٹی ایل پی سلیمان سروری ایڈوکیٹ نے کہا کہ 25 لاکھ نفوس پر مشتمل سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد کو حکومت اداروں اور منتخب نمائیندوں نے بے یار و مددگار چھوڑ دیا گیا ہے جن لوگوں کو عوام نے اپنا مینڈیٹ دے کر اقتدار تک پہنچایا انہوں نے حیدرآباد کی عوام کو تڑپنے اور سسکنے کے لیۓ تنہا چھوڑ دیا ہے
مگر اب حیدرآباد لاوارث نہیں ہے تحریک لبیک پاکستان حیدرآباد کی عوام کے مشکل وقت میں اس کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حیسکو اور ایچ ڈی اے اپنا قبلہ درست کر لے اور عوام کو تنگ کرنا بند کریں ورنہ عوامی ردعمل کا سامنا کرنا مشکل ہو جاۓ گا۔
شرکاء سے خطاب کرتے ہوۓ ضلعی ناظم اعلی عبدالقادر ملکانی تاجر راہنماؤں صلاح الدین غوری محبوب ابڑو مزدور راہنما انجینئر طفیل احمد ، عبدالقیوم علماء اکرام علامہ قاری نوید، علامہ منصور کریمی نور الحسن جیلانی، مفتی نصراللہ و دیگر نے اپنے خطاب میں کہا کہ بجلی کا بوسیدہ ترسیلی نظام عوام کے لیۓ درد سر بن چکا ہے حیسکو عوام سے ڈیڈیکشن کے نام پر اور ریکوری کی صورت میں کروڑوں آمدنی ماہانہ کما رہا ہے مگر گلی گلی میں نصب بوسیدہ پرانے خستہ حال ٹرانسفارمرز سہولت کی بجاۓ شہر میں نصب ٹائم بمبز بن چکے ہیں جو وقتا” فوقتا” شہریوں کی جانیں لینے کا سبب بن رہے ہیں مقررین نے خبردار کیا کہ اگر حیسکو ایچ ڈی اے اور واسا نے اپنا رویہ درست نا کیا تو تحریک لبیک پاکستان جلد اپنے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔



