پاکستان تحریک انصاف کے 25منحرف اراکین پنجاب اسمبلی ڈی سیٹ
حیدرآباد(گردوپیش آن لائن ) الیکشن کمیشن نےپی ٹی آئی کے 25 منحرف اراکین پنجاب اسمبلی کو ڈی سیٹ کردیا۔
چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے متفقہ طور پرپاکستان تحریک انصاف کے 25 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کو ڈی سیٹ قرار دےدیا۔
منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کو پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ کاسٹ کرنے پر آرٹیکل 63اے کے تحت ڈی سیٹ کیا گیا۔
الیکشن کمیشن نے منگل کے روز دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا
،
محفوظ فیصلہ چیف الیکشن کمشنر سکندرسلطان راجہ کی جانب سے سنایا گیا۔




