حکومت کی نااہلی اور ناقص کارکردگی کی وجہ سے پورا سندھ بالخصوص شہری آبادیوں کو برسات سے شہریوں اور تاجر برادری کا بڑا نقصان ھوا رفیق مگسی
حیدرآباد گردو پیش )مسلم لیگ فنکشنل حیدرآباد کے ضلعی رہنما رفیق مگسی نے کیاہے کہ
حکومت کی نااہلی اور ناقص کارکردگی کی وجہ سے پورا سندھ بالخصوص شہری آبادیوں کو برسات سے شہریوں اور تاجر برادری کا بڑا نقصان ھوا۔انہوں نے کہاکہ
محکمہ موسمیات کی مسلسل وارننگ کے باوجود سندھ حکومت اور ضلعی انتظامیہ نے کوئی برسات سے نمٹنے کے لیئے کوئی خاطرخواہ انتظامات نہیں کیئے۔دوکاندار اور عوام اپنی مدد آپ کے تحت برساتی پانی نکالتے رہیں۔پیپلزپارٹی کی 15 سالہ کارکردگی کی وجہ سے ہمیشہ برسات میں پورا سندھ ڈوب جاتا ھے۔رفیق مگسی نے کہاکہ
کرپشن کی انتہا ھوگئی ھے۔اگر کوئی اپنے حق کے لیئے آواز بلند کرتا ھے تو پیپلزپارٹی کے منظور نظر افسران مخالفین پر FIR درج کرتے ہیں۔اسی طرح GDA کے نامزد کردہ امیدواروں کے خلاف FIR درج کی گئی یونین کمیٹی 126 قاسم آباد کے وائیس چیئرمین زوھیب کیریوں 126 کے کونسلر ارشاد انصاری مظہر شیدی ودیگروں کے خلاف FIR درج ھونے کی مذمت کرتے ہیں مسلم لیگ فنکشنل۔اگر اس طرح حق مانگے پر جھڑپوں FIR درج ھوتے رہیں تو عوام کا مکمل اداروں سے اعتماد اٹھ جائے گا۔ضلعی انتظامیہ کسی کا الاکار مت بنے۔جب مسائل حل نہیں ھونگے تو احتجاج کرنا عوام کی جمہوری حق ھے۔اس حق سے کوئی کسی کو محروم نہیں کر سکتے۔برساتی پانی ابھی تک لوگوں کے گھروں میں کھڑی ھے۔بچے بوڑھے خواتین محصور ھو کے رھ گئے ہیں۔اعلٰی حکام سے مطالبہ کرتے ھے کہ ایسی کارروائیوں سے عوام میں نفرت پھلے گی۔ایسے جھوٹے من گھڑت کیس کو فوری طور پر ختم کی جائے.




