حیدرآبادرینج میں 22 اگست 2022 (تین دن )تک کے لیے دفعہ 144 نافذ
حیدرآباد گردو پیش ڈویزنل کمشنرحیدرآباد ندیم الرحمان میمن نے گزشتہ روز 21 اگست کو حیدرآباد کے کینٹ تھانے کے حدود میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے افسوسناک واقعے کے رونما ہونے کے بعد امن امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے حیدرآبادرینج میں 22 اگست 2022 (تین دن )تک کے لیے دفعہ 144 نافذ کرکے چار یا 4 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی عائد کردی ہے.



