پاکستان

اسلام آباد کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کی پولیس کی استدعا مسترد کردی،جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم

اسلام آباد ( گردو پیش  شہباز گل کو بغاوت پر اکسانے کے کیس میں 2 روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر اسلام آباد کچہری میں پیش کیا گیا۔ شہباز گل کمرہ عدالت میں مسکراتے ہوئے داخل ہوئے۔
اسپیشل پراسیکوٹر راجہ رضوان عباسی نے پولیس کی رپورٹ اور میڈیکل رپورٹ عدالت کے سامنے پیش کی۔

پولیس اور اسپیشل پراسیکیوٹر نے شہباز گل کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کردی۔
شہباز گل کے وکیل فیصل چوہدری نے پولیس کے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ‏شہباز گل پر دوران حراست تشدد کیا گیا اور پھر اسے چھپایا گیا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تشدد کی جوڈیشل انکوائری کا حکم دیا ہے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ ملک امان نے شہباز گل کے مزید فزیکل ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دی

girdopesh

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

پاکستان

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کردی

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی توڑ دی جس کے بعد وفاقی کابینہ تحلیل ہوگئی، وزیراعظم نے
چیف جسٹس
پاکستان

چیف جسٹس پاکستان نے موجودہ صورتحال کا از خود نوٹس لے لیا

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سپریم کورٹ پہنچ گئے اور موجودہ صورتحال کا نوٹس لے لیا۔ سپریم کورٹ کی