حیدرآباد پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کیلئے شہباز شریف سرگرم زرداری،شجاعت سے ملاقات نوازشریف سے رابطہ
حیدرآباد گردو پیش) پاکستان تحریک انصاف کے چئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے پنجاب اور کے پی کے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اعلان کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے اتحادیوں سے رابطے تیز کر دیئے ہیں
پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے اور پنجاب کی صورتحال پر وزیراعظم نے پی ڈی ایم جماعتوں سے رابطوں کا ٹاسک دےیا ہے، وفاقی وزراء پی ڈی ایم کی قیادت سے رابطہ کریں گےاس حوالے سے انہوں نے پارٹی قائد نواز شریف سے رابطہ کر لیا۔
دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری ماڈل ٹاؤن پہنچے جہاں وزیراعظم شہباز شریف ارزرداری دونوں قائدین نےملکی معاشی و سیاسی صورتحال پر غور کیا۔
آصف زرداری اور شہباز شریف نے چودھری شجاعت حسین سے رابطے بڑھانے پر اتفاق کرتے ہوئے طے کیا کہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کا ٹاسک چودھری شجاعت حسین کو دیا جائے۔
شہباز شریف اور آصف زردار نے اتحادی جماعتوں کی سیاسی طاقت بڑھانے پر اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی استحکام پاکستان کی معاشی ترقی کے لئے ضروری ہے، پاکستان کو معاشی خطرات سے بچانے کے لئے ہر حد تک جائیں گے۔
دونوں قائدین کا کہنا تھا کہ سیاسی استحکام، معاشی بہتری کے لئے اتحادی حکومت ثابت قدمی سے آگے بڑھتی رہے گی،




