حیدرآباد کی خبریں

حیدرآباد انڈسٹریل زون کو جلد ہی ایمبولینس اور فائر ٹینڈر فراہم کیا جائے گا رشید سولنگی

حیدرآباد(گردوپیش) سیکرٹری صنعت و تجارت حکومت سندھ نے کہاہے کہ حیدرآبادانڈسٹریل زون کو جلد ہی ایمبولینس اور فائر ٹینڈر فراہم کیا جائےگا ،

عبدالرشید سولنگی سیکرٹری صنعت و تجارت حکومت سندھ نے حیدرآباد سائٹ ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹریز کادورہ کیا اور بزنس کمیونٹی سے ملاقات کی جس میں ایم ڈی سائٹ طارق انور کھوکھر، شاہد شاہ، ایم ڈی ایس ایس آئی سی جنید احمد،ڈائریکٹر انڈسٹریز اور حیدرآباد، کوٹری، نوری آباد کے تمام سرکردہ صنعتکار نے بھی شرکت کی۔

صنعت کاروں نے سیکرٹری انڈسٹریز اور ان کی ٹیم کا خیرمقدم کیا،سڑکوں،نکاسی آب، پانی کی فراہمی سمیت بنیادی سہولیات کے مختلف مسائل کو انکے سامنے رکھے، ایمبولینس اور فائر ٹینڈر کی فراہمی اور سائٹ حیدرآباد کے لیے مزید ترقیاتی اسکیموں کی بھی درخواست کی،
سیکریٹری صنعت و تجارت رشید سولنگی نے بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کا اعلان کیا جس کی سربراہی وہ خود کریں گے اور اس میں نوری آباد، کوٹری اور حیدرآباد انڈسٹریل زون کے تین ممبران ہوں گے اور اس کے ماہانہ اجلاس ہر ماہ بلائے جائیں گے جس میں بزنس کمیونٹی کے تمام مسائل حل کئے جائیں گے اور اس کا سہ ماہی اجلاس صوبائی وزیر صنعت و تجارت کی صدارت میں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ تمام صنعتی زونز میں بنیادی انفراسٹرکچر کی سہولیات فراہم کرتے ہوئے بزنس کمیونٹی کو سہولت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے تاکہ کاروباری اورمعاشی سرگرمیاں بڑھیں،صوبے کے لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم ہوں اور غربت کا خاتمہ ہوسکے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ حیدرآباد انڈسٹریل زون کو بہت جلد ایمبولینس اور فائر ٹینڈر فراہم کیا جائے گا اور ترقیاتی کاموں کو بھی اگلے صوبائی و وفاقی سالانہ ترقیاتی منصوبوں میں شامل کیا جائے گا۔اسکے علاوہ 400 ملین روپے سے زائد کی نکاسی آب اور سڑکوں کی فراہمی کے لیے سندھ اسمال انڈسٹریز کارپوریشنز سے متعلق 5 اے ڈی پی اسکیموں کی منظوری بھی دے دی گئی ہے اور بہت جلد ٹینڈرز طلب کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہ کوٹری انڈسٹریل زون کے لیے 400.00 ملین روپے کی سڑکوں اور نکاسی آب کی تعمیر کی منظوری یکم فروری کو دی گئی ہے جس سے مذکورہ زون میں کافی بہتری آئے گی۔

girdopesh

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

حیدرآباد کی خبریں

گیس کی لوڈشیڈنگ نے گھروں کے چولہے ٹھنڈے کردیئے ہیں ، سرشام ہی گیس کی بندش سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے عمران قریشی

حیدرآباد(گردوپیش) پاکستان تحریک انصاف حیدرآباد کے سینئر رہنما عمران قریشی نے کہا ہے کہ گیس کی لوڈشیڈنگ نے گھروں کے
حیدرآباد کی خبریں

ہمارا مقصد دکھی انسانیت کی خدمت کرنا ہے سیلاب کے بعد لوگ سخت پریشانی کے عالم میں ہیں جماعت اسلامی جماعت اسلامی حیدرآباد

حیدرآباد(گردوپیش) جماعت اسلامی زون وسطی کے زیر اہتمام الخدمت فاؤنڈیشن ونٹر پیکیج کے تحت جامیہ اسلامیہ ہائی اسکول آڈیٹوریم ہال