پاکستان

پرویز الہیٰ کا ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلانکردیا

حیدرآباد(گردوپیش نیوزڈیسک) پرویز الہیٰ کا ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلانکردیاہے

 زمان پارک لاہور میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں پرویز الٰہی نے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
پرویز الٰہی کی فواد چوہدری کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کے دوران فواد چوہدری نے بتایا کہ طویل بحث کے بعد آج پرویز الٰہی اور دیگر رہنما ق لیگ چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہوئے ہیں اور آج کے بعد وہ پی ٹی آئی کا حصہ ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم آج شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہتے ہیں اور نئے پاکستان کا خواب پورا ہوگا، پرویز الٰہی نے عمران خان کا ساتھ دینے کیلئے بڑی قربانیاں دی ہیں، پرویز الٰہی کو پی ٹی آئی کا صدر بنانا ہے اور سینیئر قیادت نے اس کی منظوری دی ہے، ہمارے آئین کے مطابق اس پر آگے چلیں گے۔
اس موقع پر پرویز الٰہی کا کہنا تھاکہ ہم ڈٹ کر عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، ساتھیوں کو مضبوط کریں گے، عمران خان نے مرکزی صدر بنانے کا کہہ دیا ہے، عمران خان کی خواہش پر کام کروں گا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ قائد اعظم (ق) کے سربراہ و سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت نے پرویزالٰہی کوپارٹی عہدے سے برخاست کردیا تھا۔

girdopesh

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

پاکستان

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کردی

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی توڑ دی جس کے بعد وفاقی کابینہ تحلیل ہوگئی، وزیراعظم نے
چیف جسٹس
پاکستان

چیف جسٹس پاکستان نے موجودہ صورتحال کا از خود نوٹس لے لیا

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سپریم کورٹ پہنچ گئے اور موجودہ صورتحال کا نوٹس لے لیا۔ سپریم کورٹ کی