بدترین مہنگائی کی ذمہ دار پی ڈی ایم حکومت اور پیپلز پارٹی ہےسردار عبدالرحیم
حیدرآباد گردوپیش پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری اور جی ڈی اے کے اطلاعات سیکریٹری سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ بدترین مہنگائی کی ذمہ دار پی ڈی ایم حکومت اور پیپلز پارٹی ہے،پیپلز پارٹی کو دعوت دیتے ہیں کے مہنگائی ختم کریں یا ہمارے ساتھ لانگ مارچ میں نکلیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر فنکشنل لیگ سندھ کے نائب صدر سید اسماعیل شاہ راشدی،جوائنٹ سیکریٹری بیریسٹر ارشد شر بلوچ،غلام نبی منگریو،ایڈووکیٹ ظفر اللہ چودھری،رفیق مگسی،فقیر حق نواز برھمانی،میاں خان بلیدی، ماجد شاہ سید اللہ ڈنو شاہ اور دیگر موجود تھے،
سردار عبدالرحیم نے مزید کہا کہ ایس یو پی کا مہنگائی کے خلاف لانگ مارچ کل حیدرآباد پھنچے گا،جی ڈی اے کے ہزاروں کارکنان اور عوام لانگ مارچ کا سینٹرل جیل کے سامنے استقبال کریں گے،موجودہ مہنگائی کا مثال پاکستان کی تاریخ میں نہیں ملتا،50 فیصد سے زیادہ مہنگائی بڑی ہے،ہر پاکستانی مجبور ہوگیا ہے مفلسی کا سماں ہے،اگر حکمران بروقت اقدام اٹہاتے تو مہنگائی کنٹرول میں آسکتی تھی،مگر موجودہ حکمران اپنے کیسز ختم کرانے میں مصروف ہیں،کراچی کی عوام 19 مارچ کو کراچی میں لانگ مارچ کا تاریخی استقبال کرے گی،مہنگائی سے چہٹکارا پانے کے لیے عوام کو سڑکوں پر آنا ہوگا،انصاف کا فقدان ہے،سفید پوش اور مڈل کلاس لوگوں کو زندگی گزارنا مشکل ہوگیا ہے،حیدرآباد پریس کلب کے نئیں منتخب عہدیداران کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہیں،فنکشنل لیگ مہنگائی کے خلاف سڑکوں پر ہے،سیاسی جماعتوں کا فرض ہے کہ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے اپنا کردار ادا کریں،حکمران جماعتیں مہنگائی کے خلاف خاموش ہیں ہم انہیں دعوت دیتے ہیں کے مہنگائی کے خلاف باہر نکلیں،مگر حکمران جماعتیں کرپشن میں مصروف ہیں،سیلاب کے مارے ابھی تک گھروں سے محروم ہے،اربوں روپئے کی امداد بھی ہڑپ ہوچکی ہے،فنکشنل لیگ پر امن سیاسی جماعت ہے جو جہموریت پر یقین رکھتی ہے،ہم عوام کے حقوق کے لیے جنگ جاری رکھے گے،فنکشنل لیگ کے منتخب نمائندے اسمبلیوں میں مظبوط اپوزیشن کا کردار ادا کررہی ہے،2018 میں پیپلز پارٹی اسٹیبلشمنٹ کی منظور نظر تھی،سندھ کی عوام کے مینڈیٹ کو چرایا گیا تھا،ایسا کیا ہوگیا تھا کہ اچانک سید صدرالدین شاھ ،غلام مرتضی جتوئی کو ہراگیا،چور بازاری سے چہٹکارا پانے کے لیے سول سوسائٹی ،میڈیا کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔مردم شماری پر سبھ سے پھلے آواز جی ڈی اے نے اٹھائی آدھی سندھ کی عوام اپنے گہروں سے محروم ہیں اس صورتحال میں مردم شماری کا کوئی جواز نہیں بنتا تھا،فوری طور پر عام انتخابات کروائے جائیں۔




