پاکستان

ممنوعہ فنڈنگ کیس الزامات کا عمران خان سے تعلق ہی نہیں اسلام آباد ہائیکورٹ

حیدرآباد گردوپیش(ویب ڈیسک) عدالت کے تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہےکہ ایک بھی ثبوت نظرنہیں آیا کہ عارف نقوی کی بھیجی رقم جرم کی رقم تھی، ایف آئی آر میں لگائے الزامات کا عمران خان یا طارق شفیع سے تعلق ہی نہیں، عمران خان نے تو کسی ایک بھی بینک دستاویز پر دستخط نہیں کیے۔
فیصلے میں مزید کہا گیا ہےکہ بینک حکام سے متعلق اختیاراسٹیٹ بینک کا ہے جس نے کوئی کارروائی نہیں کی، اسٹیٹ بینک نے انکوائری کی اور نہ ہی پی ٹی آئی کو وصول کسی ٹرانزیکشن کو غیرقانونی ڈکلیئرکیا، ایک الزام پی ٹی آئی اکاؤنٹ کونیا پاکستان اکاؤنٹ میں تبدیل کرنے کا ہے جو کوئی جرم نہیں۔
فیصلے کے مطابق اس کیس کے تفتیشی افسرنے اسٹیٹ بینک حکام کا بھی کوئی بیان قلم بند نہیں کیا، ایف آئی اے مطمئن نہیں کرسکی کہ ضمانت خارج کیوں کی جائے جب کہ بینکنگ کورٹ نے درست کہا کہ اس کیس میں تمام شواہد دستاویزی ہیں،گرفتاری ضروری نہیں۔
ایف آئی اے کی جانب سےعمران خان کی ضمانت منسوخی کی درخواست خارج کی جاتی ہے۔

girdopesh

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

پاکستان

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کردی

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی توڑ دی جس کے بعد وفاقی کابینہ تحلیل ہوگئی، وزیراعظم نے
چیف جسٹس
پاکستان

چیف جسٹس پاکستان نے موجودہ صورتحال کا از خود نوٹس لے لیا

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سپریم کورٹ پہنچ گئے اور موجودہ صورتحال کا نوٹس لے لیا۔ سپریم کورٹ کی