حیدرآباد کی خبریں

ایس ایس پی حیدرآبادکی جانب سے ایچ یوجے کو چائے پارٹی

حیدرآباد(بیورو گردوپیش) ایس ایس پی حیدرآباد ساجد امیر سدوزئی کیجانب سے حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس دستور کو چائے پارٹی کی دعوت پر یونین کا وفد SSP کے دفتر پہنچنے پر ایس ایس پی حیدرآباد نے یونین وفد کا بھر پور استقبال کیا ایس ایس پی حیدرآباد ساجدامیر سدوزئی نے ایچ یو جے(ستور) وفد سے بات چیت کرتے ھوئے کہا کہ حیدرآباد میں سماجی برائیاں اور ٹریفک کے مسائل بہت ہیں جسکو حل کرنا میری اولین ترجیحات میں شامل ھے حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس دستور کے وفد میں HUJ دستور کے صدر راحت کاظمی جنرل سیکریٹری لالہ مرزاخان سینئر نائب صدر نصیر راہی نائب صدر خالد شیخ خازن عارف نورانی جوائنٹ سیکریٹری وسیم شیروانی سیکریٹری اطلاعات علی قریشی ممبران گورننگ باڈی شمشیر علی خاصخیلی نویدفاتوقی اور دیگر بھی موجودتھےایس ایس پی حیدرآباد ساجد سدوزئی نے کہاکہ شہرمیں مین پوری اور آئس کا کاروبار عروج پرتھا جسکی کمر ہم نے توڑ دی ھے اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہشہرکوسماجی برائیوں سے پاک کیاجائے گا.انہوں نے کہاکہ اگر آپ صحافیوں کا تعاون جاری رہا توانشاءاللہ ملکرشہر کو منشیات فروشوں سے پاک کریں گے

girdopesh

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

حیدرآباد کی خبریں

گیس کی لوڈشیڈنگ نے گھروں کے چولہے ٹھنڈے کردیئے ہیں ، سرشام ہی گیس کی بندش سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے عمران قریشی

حیدرآباد(گردوپیش) پاکستان تحریک انصاف حیدرآباد کے سینئر رہنما عمران قریشی نے کہا ہے کہ گیس کی لوڈشیڈنگ نے گھروں کے
حیدرآباد کی خبریں

ہمارا مقصد دکھی انسانیت کی خدمت کرنا ہے سیلاب کے بعد لوگ سخت پریشانی کے عالم میں ہیں جماعت اسلامی جماعت اسلامی حیدرآباد

حیدرآباد(گردوپیش) جماعت اسلامی زون وسطی کے زیر اہتمام الخدمت فاؤنڈیشن ونٹر پیکیج کے تحت جامیہ اسلامیہ ہائی اسکول آڈیٹوریم ہال