ٹنڈوادم شہر کو بارشوں سے ایک پھر نقصانات کا خدشہ
ٹنڈوآدم (گردوپیش )ٹنڈوادم شہر کو بارشوں سے ایک پھر نقصانات کا خدشہ صفائی ڈسپوذلوں کی صورتحال باعث تشویش ہے شہر بھر کے بازاروں شاہراہوں گلیوں میں جگہ جگہ کچرے کوڑے کے ڈھیر لگ گئے نالیاں نالے غلاظت سے بھر گئی گندہ پانی راستوں پر کھڑا ہونے لگا ہے شہری اپنی مدد آپ کے تحت نالیوں کی صفائی کرنے پر مجبور کر دیئے گئے ہیں بارشوں کا سلسلہ جاری ہونے کے بعد پانی نکاسی مشکل ہوگی جس سے شہری علاقوں کو نقصانات کا خدشہ ہو گیا ہے واضح رہے کہ گزشتہ سال طوفان بارشوں سے خوف و ہراس پھیل گیا تھا شہری مختلف علاقے زیر آب آگئے تھے میونسپل ذرائع کے مطابق پانی نکاسی کی مشینری بھی غائب بتائی جاتی ہے ڈسپوذلوں کی صورتحال بھی غیر تسلی بخش ہے جبکہ میونسپل کمیٹی میں مبینہ کرپشن بیلگام ہے میونسپل کمیٹی کا نظام درہم برہم ہے اٹھ ماہ میں پانچ کروڑ بیس لاکھ روپے جعلی بھرتی کی انکوائری میں کام کرنے والے ایڈ منسٹریٹر رمیز تھیم کا تبادلہ کردیا گیا ہے جبکہ چیف میونسپل آفیسر کرپشن الزام میں معطل ہیں



