حیدرآباد کی خبریں

موسمیاتی تبدیلی پاکستان کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے چیئرمین سیڈا قبول محمد کھٹیان

حیدرآباد(گردوپیش)سندھ اریگیشن اینڈ ڈرینج اتھارٹی (سیڈا) کے چیئرمین قبول محمد کھٹیان نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی پاکستان کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے جس کے پانی کے ساتھ ساتھ زندگی کے تمام شعبوں پر بھی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیڈا سیکرٹریٹ میں سندھ کلائیمیٹ ایکشن نیٹ ورک کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران کیا۔ سیڈا کے چیئرمین نے مزید کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے سندھ کلائمیٹ ایکشن نیٹ ورک کی شجرکاری مہم ایک قابل تحسین عمل ہے، جس پر سنجیدگی سے عمل درآمد کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ہم موسمیاتی تبدیلیوں سے ہونے والے نقصانات کو کم کر سکیں۔ قبول کھٹیان کا مزید کہنا تھا کہ درخت لگانا آسان ہے لیکن اسے پانی دے کر اور دیکھ بھال کر کے بڑا کرنا ایک چیلنج ہے۔ ہم سب کو چاہیے کہ زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں، ان کی دیکھ بھال کریں۔ سندھ کلائیمیٹ ایکشن نیٹ ورک (SCAN) کے چیئرمین ایڈووکیٹ ایم پرکاش نے کہا کہ اس نیٹ ورک کی تشکیل کا مقصد سندھ میں موسمیاتی تبدیلیوں سے ہونے والے نقصانات سے تحفظ کے لیے آگاہی پیدا کرنا ہے اور ساتھ ہی حکومتی سطح پر پالیسیاں بنانے کے لیے دباؤ ڈالنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسکین میں مختلف مذہبی گروہوں کے نمائندے بھی شامل ہیں جو اپنی مذہبی سرگرمیوں کے دوران مختلف پیغامات دیتے ہیں جن میں موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے درخت لگانا اور پانی ضائع کرنا شامل ہے۔ آکسفیم انٹرنیشنل کی نمائندہ کنول منظور نے کہا کہ سندھ کلا ئیمٹ ایکشن نیٹ ورک کی اچھی بات یہ ہے کہ اس میں ملٹی اسٹیک ہولڈرز ہیں جن میں حکومتی نمائندوں کے ساتھ ساتھ سول سوسائٹی، تعلیمی اور مذہبی رہنما بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سکین میں مذہبی اتحاد کی خوبصورت مثال دیکھنے کو مل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف پالیسیاں بنانے سے کام نہیں چلے گا بلکہ اس پر عملدرآمد کے لیے سیڈا سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنا ہوگا تاکہ پالیسیوں کو ان کی روح کے مطابق نافذ کیا جا سکے۔ ایس پی او کے پروگرام منیجر شیوا رام نے بتایا کہ اسکین کے پلیٹ فارم سے سندھ کی مختلف مذہبی عمارتوں میں بھی بڑی تعداد میں درخت لگائے گئے ہیں جن میں مساجد، مدارس، مندر اور گرجا گھر شامل ہیں، جس کی دیکھ بھال بھی متعلقہ مذہبی عمارت کی انتظامیہ نے کی ہے اور اب یہ درخت بڑے ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان درختوں کی تعداد تقریباً پانچ ہزار ہے اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا۔ سماجی رہنما پشپا کماری نے کہا کہ اپنے ماحول کو صاف رکھنے کے لیے حکومت پر بھروسہ کرنے کے بجائے ہمیں چھوٹی چھوٹی کوششیں کرنی ہوں گی اور ماحول کو صاف رکھنے کے لیے ایسے اقدامات کرنا ہوں گے اور ہم فضائی آلودگی کے ساتھ ساتھ زمینی آلودگی پر بھی قابو پاسکتے ہیں۔ سیڈا کے جنرل منیجر ٹرانزیشن غلام مصطفیٰ اجن نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی ایک بڑا اور جامع موضوع ہے، جس کی وجہ سے زندگی سے متعلق زیادہ تر شعبے متاثر ہوتے ہیں، جن میں پانی، انسان، جانور، مچھلی اور معیشت شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے تمام موسمیاتی تبدیلیوں کو روکنے کے لیے بروقت اقدامات نہ کیے تو بہت زیادہ نقصان ہو سکتا ہے۔ سماجی رہنما لالہ نیل امبر، صوبہ بھٹی، ایڈوکیٹ سنیل شتروگھن اور سیڈا افسران نے میٹنگ میں شرکت کی۔

girdopesh

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

حیدرآباد کی خبریں

گیس کی لوڈشیڈنگ نے گھروں کے چولہے ٹھنڈے کردیئے ہیں ، سرشام ہی گیس کی بندش سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے عمران قریشی

حیدرآباد(گردوپیش) پاکستان تحریک انصاف حیدرآباد کے سینئر رہنما عمران قریشی نے کہا ہے کہ گیس کی لوڈشیڈنگ نے گھروں کے
حیدرآباد کی خبریں

ہمارا مقصد دکھی انسانیت کی خدمت کرنا ہے سیلاب کے بعد لوگ سخت پریشانی کے عالم میں ہیں جماعت اسلامی جماعت اسلامی حیدرآباد

حیدرآباد(گردوپیش) جماعت اسلامی زون وسطی کے زیر اہتمام الخدمت فاؤنڈیشن ونٹر پیکیج کے تحت جامیہ اسلامیہ ہائی اسکول آڈیٹوریم ہال