2017 کا تسلسل رہتا تو پاکستان جی 20 کا ممبر ہوتا، نواز شریف
حیدرآباگردوپیش
ویب ڈیسک: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کا کہنا ہے کہ 2017 کا تسلسل جاری رہتا تو جی 20 اجلاس آج پاکستان میں ہوتا۔ لندن میں سابق وزیراعظم نے میڈیا سے بات چیت کے دوران بھارت میں جی 20 اجلاس کے بارے مِیں کہا کہ 2017 کا تسلسل جاری رہتا تو جی 20 کا یہ اجلاس پاکستان میں ہوتا اور پاکستان جی 20 میں شامل ہوچکا ہوتا یا ہونے والا ہوتا۔ ان کا کہنا تھا کہ کلثوم نواز کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔




