پاکستان حیدرآباد کی خبریں

،حیدرآباد کے فوری مسائل توجہ طلب ہیں توجہ دیں سابق حق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی

حیدرآباد(گردوپیش

نگراں وزیر اعلیٰ سندھ کا دورہِ حیدرآباد،حیدرآباد کے فوری مسائل توجہ طلب ہیں توجہ دیں سابق حق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی

ایم کیو ایم حیدرآباد ڈسٹرکٹ کے سابق حق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے نگراں وزیر اعلیٰ سندھ سید مقبول باقر کا دورہِ حیدرآباد کا خیر مقدم کرتے ہوئے انکی توجہ حیدرآباد کے فوری حل طلب مسائل کی طرف دلاتے ہوئے کہا کہ بلدیہ حیدرآباد کے کنٹریکٹ ملازمین کی برطرفی کے بعد ملازمین کے اہل خانہ فاقہ کشی کا شکار ہیں نئے ٹاؤن یوسیز بننے کے بعد عملہ کی ضرورت ہے لہذا انہیں بحال کر کے نئے ٹاؤنز و یوسیز میں اپائنٹمنٹ کیا جائے ابھی دو روز پہلے حیدرآباد میں صرف 5 ملی میٹر بارش نے جگہ جگہ سیوریج کا پانی کھڑا ہو گیا ہم نے بارہا سندھ گورنمنٹ سے مطالبہ کیا کہ بڑے نالوں کی صفائی کی جائے لیکن اب فی الفور نالوں کی صفائی کروائی جائے تا کہ آئندہ بارش سے قبل حیدرآباد حیدرآباد واسا کی کارکردگی بدترین ہے شہر بھر میں پینے کی پانی کی قلت ہے شہر بھر میں مین ہولز ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں مین ہولز میں کچرے کے انبار ہیں کئی مین ہولز میں بچے گر کر جان گنوا چکے ہیں روزانہ گاڑیاں مین ہولز میں گر رہی ہیں ٹریفک کی روانی میں مشکلات ہو رہی ہیں پیپلز پارٹی کی متعصب حکومت نے حیدرآباد کے رہائشیوں کے لئے سرکاری ملازمتوں کے راستے بند کئے لیکن پی پی کی ہی حکومت میں سینکڑوں امیدواروں نے میرٹ پر استاتذہ کے لئے آئی بی اے کے ٹیسٹ پاس کئے اور انہیں مرحلہ وار اپائنٹمنٹ کرنا تھا لیکن نگراں حکومت نے آ کر اس پروسس کو معطل کر دیا ہزاروں کامیاب امیدواروں میں اپنے مستقبل سے متعلق بے چینی پائی جاتی ہے اور اخری فیز میں اپائنٹمنٹ اساتذہ کو چھ ماہ سے زائد گزرنے کے باوجود تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں ہیں حیدرآباد واسا کی ملازمین کی تنخواہوں کی بروقت ادائیگی بھی کی جائے

girdopesh

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

پاکستان

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کردی

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی توڑ دی جس کے بعد وفاقی کابینہ تحلیل ہوگئی، وزیراعظم نے
چیف جسٹس
پاکستان

چیف جسٹس پاکستان نے موجودہ صورتحال کا از خود نوٹس لے لیا

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سپریم کورٹ پہنچ گئے اور موجودہ صورتحال کا نوٹس لے لیا۔ سپریم کورٹ کی